کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کی خبروں کی تردیدی کردی

رونالڈو
فٹبال کے عالمی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے رواں ماہ امریکہ میں ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کی تمام خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
40 سالہ پرتگالی فارورڈ اس ماہ سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ اپنا معاہدہ مکمل کر رہے ہیں، جس نے کلب ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کیا۔ النصر، رونالڈو کی قیادت میں، کسی بڑے اعزاز کو حاصل کرنے میں ناکام رہا، نہ ہی فیفا کلب ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا اور نہ ہی ایشین چیمپئنز لیگ میں جگہ بنا سکا۔
مزید پڑھیں: سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری، رونالڈو سرفہرست
فیفا کے صدر کی جانب سے عندیہ دیا گیا تھا کہ اگر النصر ایونٹ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکا، تو رونالڈو کسی اور شریک ٹیم کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔ تاہم رونالڈو نے ان تمام قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے واضح کہا:
“میں کلب ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے رہا۔ مجھے کئی کلبوں کی جانب سے آفرز آئیں، کچھ واقعی بہترین تھیں، لیکن آپ ہر چیز نہیں کر سکتے۔”
کچھ دن قبل، سوشل میڈیا پر رونالڈو نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا: “The chapter is over”۔
This chapter is over.
The story? Still being written.
Grateful to all. pic.twitter.com/Vuvl5siEB3— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) May 26, 2025
یہ پوسٹ انہوں نے النصر کے ساتھ سیزن کا آخری میچ کھیلنے کے بعد مئی میں شیئر کی تھی، جسے ان کے فٹبال کیریئر کے ایک باب کے اختتام کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ النصر کلب اب بھی رونالڈو کے ساتھ معاہدے میں توسیع کے لیے پرامید ہے۔
رونالڈو نے النصر کے لیے اب تک 111 میچز میں شرکت کی اور 99 گول اسکور کیے۔
واضح رہے کہ فیفا کلب ورلڈ کپ رواں ماہ امریکہ میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے 32 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News