Advertisement

امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد پی آئی اے کا فضائی آپریشن محدود کر دیا گیا

ایران کی جانب سے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد خلیج فارس کی صورتحال میں شدت آ گئی ہے، جس کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی اور محدودیت کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کے لیے فضائی آپریشن کو عارضی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ایئرلائن نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ خلیجی ممالک میں موجودہ جنگی صورتحال اور سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات معمول پر آنے کے بعد ایئرلائن اپنی پروازوں کو دوبارہ شروع کر دے گی۔

اس کے علاوہ، پی آئی اے کے کال سینٹرز کے ذریعے مسافروں کو اپنے پروازوں کے متعلق بروقت معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Advertisement

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پی آئی اے کی ریزرویشن ٹیم نے متاثرہ پروازوں کے مسافروں کو دوسری دستیاب پروازوں پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ ان کے سفر میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

پی آئی اے نے اپنے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے سفر سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے ایئرلائن کے کال سینٹرز سے رابطہ کریں اور کسی بھی تاخیر یا منسوخی کی صورت میں ایئرلائن کے ہدایات پر عمل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version