پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے قانونی فریم ورک کی تشکیل کا مسودہ تیار

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پاکستان کرپٹو کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کے لیے جامع ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزارت قانون و انصاف نے مجوزہ قانونی فریم ورک کا مسودہ پیش کیا، جس میں پاکستان کرپٹو کونسل، اہم اسٹیک ہولڈرز اور تکنیکی ماہرین کی تعاون سے مسودہ تیار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بائنانس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر
مسودے میں ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ایک مضبوط ریگولیٹری ڈھانچہ شامل کیا گیا ہے، جس میں گورننس، لائسنسنگ اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کے حوالے سے اہم نکات درج ہیں۔
اس مسودے کا مقصد بین الاقوامی بہترین طرز عمل اور عالمی معیارات کے مطابق ایک مکمل اور موثر قانون سازی فراہم کرنا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس میں شریک تمام شرکاء کی کوششوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ فریم ورک کو جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ اس کے نفاذ میں تاخیر نہ ہو۔
اجلاس میں مسودے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور اس کے فوری نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اصولی منظوری کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

