Advertisement

پاکٹ منی یا توہین؟ 5600 روپے پر ہاکی کپتان اور بورڈ آمنے سامنے

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے دی گئی 5600 روپے کی رقم کے حوالے سے پیدا ہونے والی غلط فہمی کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم دراصل نیشنز کپ کے تربیتی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے لیے دی جانے والی “پاکٹ منی” ہے، نہ کہ سفر کے اخراجات جیسا کہ پہلے سمجھا گیا تھا۔

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے اس رقم پر ردعمل دیتے ہوئے ابتدائی طور پر ظہرانے میں شرکت سے معذرت کی اور کہا کہ اتنے پیسے تو ٹول ٹیکس کی ادائیگی میں لگ جاتے ہیں۔

بعد ازاں اسپورٹس بورڈ کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ 5600 کی رقم سفر کے اخراجات نہیں بلکہ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی پاکٹ منی تھی اور اب کپتان عماد بٹ کو یہ بات واضح کر دی گئی ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے نیشنل ہاکی ٹیم کے 6 نمایاں کھلاڑیوں کو ایک خصوصی ظہرانے میں مدعو کیا ہے۔ مدعو کیے گئے کھلاڑیوں میں عماد شکیل بٹ (کپتان)، سفیان خان، رانا وحید، عبداللہ، منیب الرحمن اور حنان شاہد شامل ہیں۔

Advertisement

ظہرانے میں ہاکی کے علاوہ دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والے قومی ہیروز کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جن میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور کامن ویلتھ چیمپیئن نوح دستگیر بٹ بھی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق عماد شکیل بٹ کی غلط فہمی دور ہو چکی ہے اور اب وہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version