Advertisement

قوم کو عید کا تحفہ، اطہر زاہد نے بھارتی ریسلر کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

قوم کو عید کا تحفہ، اطہر زاہد نے بھارتی ریسلر کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی ریسلر نے نیپال میں ہوئی ریسلنگ میں بھارتی حریف کو شکست دے کر قوم کو عید کا تحفہ فراہم کردیا۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقدہ انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی حریف سمرات وریندر کو شکست دے دی۔

مقابلے میں فتح کے ساتھ اطہر زاہد نے نہ صرف اپنا انٹرنیشنل ٹائٹل کامیابی سے برقرار رکھا بلکہ اسے عید کے دن پاکستانی قوم کے نام بھی کیا۔

جیت کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اطہر زاہد نے کہا: یہ کامیابی پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے عید کا تحفہ ہے۔

ریسلنگ کے شوقین افراد نے اس کامیابی کو ملک کے لیے باعث فخر قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version