Advertisement

اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم جاری، امداد کے لیے کھڑے مزید 24 فلسطینی شہید کردیے

اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم جاری، امداد کے لیے کھڑے مزید 24 فلسطینی شہید کردیے

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے امداد کے انتظار میں کھڑے شہریوں پر فائرنگ کرکے مزید 24 فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں اس وقت قحط نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، ایسے میں خوراک کے حصول کے لیے امدادی مراکز کے باہر فلسطینیوں کے ہجوم دیکھے جاسکتے ہیں، لیکن اسرائیل نے امداد کے حصول کے لیے جمع ہونے والے شہریوں میں موٹ بانٹنا شروع کر رکھی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے تازہ ترین حملہ وادی غزہ میں صلاح الدین اسٹریٹ پر امداد کے حصول کے لیے جمع شہریوں پر فائرنگ کی گئی ہے، جس میں 24 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی لاشوں کو ناصر میڈیکل کمپلیکس اور ال‌عودہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے تعاون سے غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) نے 27 مئی سے امدادی اشیا کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

Advertisement

تاہم، GHF کے امدادی کیمپ کے باہر اسرائیلی فوج کی جانب سے امداد کے لیے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر اکثر و بیشتر فائرنگ کی جاتی ہے، جس کے نتیجے میں 27 مئی سے اب تک 400سے زائد فلسطینی شہید اور تقریباً 1,000 زخمی ہو چکے ہیں ۔

یہی وجہ ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے GHF کو مشکوک قرار دیا جارہا ہے اور اسے فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کے مددگار کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version