Advertisement

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان آج سے شروع ہوگا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان آج سے شروع ہوگا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آج انگلینڈ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ لارڈز پر شروع ہوگا جہاں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔

2 برس تک مختلف ٹیسٹ ممالک کے درمیان جاری رہنے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  کی جنگ کا فیصلہ کن معرکہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے فائنل کا یہ معرکہ آج سے انگلینڈ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں لڑا جائے گا۔

مزید پڑھیں: تیسرے ٹیسٹ کے لئے فاسٹ بولر جیمی اوورٹن انگلش اسکواڈ میں شامل

پچھلے ایڈیشن میں اوول کرکٹ گراؤنڈ پر بھارت کو زیر کرنے والی آسٹریلوی ٹیم مسلسل2 مرتبہ فائنل جیت کر نئی تاریخ رقم کرسکتی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب جنوبی افریقا کی ٹیم 20  برس سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود ابھی تک آئی سی سی ایونٹ کے ٹائٹل کی تلاش میں ہے۔

ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر رہنے والی جنوبی افریقی ٹیم نے 2 برس کے عرصے میں 12 میچز کھیلے، 8 جیتے، 3 ہارے اور ایک میچ ڈرا کیا۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے 19 میچز کھیلے، 13 جیتے ، 4 ہارے اور 2 ڈرا کیے، وہ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہی۔

اس مقابلے کیلئے دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
پاکستانی اسپنرز بھارتی بیٹرز کیلئے بڑا چیلنج، سنجے منجریکر نے بھارتی ٹیم کو خبردار کردیا
پاک-بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی سخت وارننگ، 30 ہزار درہم تک جرمانے کا انتباہ
پاکستان بھارت آمنے سامنے ! جنگ مئی کے بعدکرکٹ کا میدان جنگ آج سجے گا
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version