Advertisement

تیسرا ٹی 20، پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3 صفر سے جیت لی۔

پاکستان نے بنگلا دیش کا 196 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

محمد حارث پاکستان کی جانب سے سب سے نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے 46 گیندوں پر 7 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 45 اور حسن نواز نے 26 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن نے 2 اور تنظیم حسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کیلیے 197 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

بنگال ٹائیگرز کی افتتاحی جوڑی نے شاندار آغاز فراہم کیا، اور 10.4 اوورز میں 110 رنز بنائے، اوپنر تنزید حسن نے 42 اور پرویز حسین نے 66 رنز کی اننگ کھیلی۔

 کپتان لٹن داس نے 22 رنز بنائے، توحید ہردوائے 25 اور شمیم حسین 8 رنز بنائے۔

ذاکر علی 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور عباس آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

ٹی 20 میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں حارث رؤف کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ بنگل دیش نے انجری کا شکار شریف الاسلام کی جگہ خالد احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اس فیصلے کو ٹیم کی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ آج کی پچ بہت اچھی ہے، اور ان کی کوشش ہوگی کہ بنگلادیش کو کم اسکور تک محدود رکھا جائے۔

دوسری طرف، بنگلادیش کے کپتان لٹن داس نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کا موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ایک اچھا ٹوٹل ترتیب دیں تاکہ ہم پاکستان کے خلاف ایک مضبوط پوزیشن حاصل کر سکیں۔

3 میچوں کی سیریز میں پاکستان کے پہلے ہی دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version