Advertisement

اسرائیل کا ساتھ دینے والے ممالک کو بھی نتائج بھگتنا پڑیں گے، ایران کا انتباہ

اسرائیل کا ساتھ دینے والے ممالک کو بھی نتائج بھگتنا پڑیں گے، ایران کا انتباہ

ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی ملک اسرائیل کے ساتھ ایران پر حملوں میں تعاون کرتا ہے تو اسے بین الاقوامی قوانین کے تحت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی مندوب امیر سعید ایراوانی نے اپنے خط میں واضح کیا کہ ایران کا دفاعی ردعمل متناسب ہے اور صرف فوجی اہداف اور متعلقہ انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ نے ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران نے کسی جنگ میں پہل نہیں کی، اور اس کا دفاعی ردعمل بین الاقوامی قانون کے مطابق ہے۔

ایرانی مندوب نے امریکہ پر بھی تنقید کی، اور کہا کہ امریکی ہتھیاروں، خفیہ معلومات اور سیاسی حمایت کے بغیر اسرائیل کسی صورت ایران پر حملہ نہیں کرسکتا تھا۔ انہوں نے اس غیر قانونی حملے کی ذمہ داری امریکہ پر بھی عائد کی۔

Advertisement

دوسری جانب، اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب ڈینی ڈینون نے دعویٰ کیا کہ ایران کا ہدف شہری ہیں، جبکہ اسرائیل کا ہدف حکومتی عناصر ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران-اسرائیل جنگ کے دوران ہند-اسرائیلی گمراہ کن پراپیگنڈا بے نقاب

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور ایران کے درمیان تشویشناک کشیدگی جاری ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان فضائی حملوں اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بین الاقوامی برادری اس بات پر زور دے رہی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے فوری طور پر مذاکرات اور سفارتی کوششیں کی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version