Advertisement

پہلے بچر آف گجرات، اب ٹیمو کاپی، بلاول بھٹو نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

پہلے بچر آف گجرات، اب ٹیمو کاپی، بلاول بھٹو نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

بلاول بھٹو / فائل فوٹو

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو ٹیمو کاپی قرار دیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے گزشتہ دور حکومت میں جب وہ وزیرخارجہ تھے، بھارتی وزیراعظم کو بچر آف گجرات کا لقب دیا گیا، اب اقوام متحدہ میں سفرا کو بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے مودی کو نیتن یاہو کی نقل اور ٹیمو کاپی قرار دیا ہے، جس کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ذوالفقار علی بھٹو کی تصویریں لگا کر بلاول بھٹو کو ان کا حقیقی جانشین بھی قرار دیا جارہا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صرف ساجد عثمانی نے لکھا،’’ نریندر مودی ایک طرح سے نتن یاہو کا ’ٹیمو ورثن‘ اور گھٹیا کاپی ہیں: بلاول بھٹو بلاول کے اس حق سچ کو فراموش کرنا زیادتی ہوگی بلاول نے ایسا دل خوش کر دیا کہ ہر پاکستانی کی زباں پر فخر سے بلاول بلاول ہو رہا‘‘

پرویز سندھیلا نے بلاول بھٹو کے خطاب کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ شہید رانی بے نظیر بھٹو کا بیٹا بلاول میں اپنی ماں کی جھلک صاف دکھائی دیتی ہے حوصلہ، لب و لہجہ اور پاکستان سے وفا یہی وراثت ہے شہادت کی جو بلاول کے روپ میں زندہ ہے‘‘

Advertisement
Advertisement

 

سعدیہ خالد نے لکھا، ’’ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے ہاتھوں سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی سازش کا ثبوت بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے طور پر اقوام متحدہ کے سامنے رکھ دیا ۔ ویلڈن

@BBhuttoZardari

آپ پاکستان کی بہترین نمائندگی کر رہے ۔‘‘

اختر رانا نے لکھا، ’’ میں تو پاکستان کا پانی بند کرنے کے پلان بنا رہا تھا اور بلاول بھٹو نے مجھے نتن ہاہو کی سستی کاپی کہی کر دنیا کے سامنے میری ہی بولتی بند کردی— سرنڈر مودی‘‘

صحافی فیض اللہ خان نے لکھا، ’’ شاباش بلاول، بلاول بھٹو نے پاکستانی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے مودی و نتین یاہو کے حوالے سے دو ٹوک اور بھرپور مؤقف اختیار کیا ہے دونوں کو ایک دوسرے کی کاپی اور دنیا کیلئے بدترین شخصیات قرار دیا بلاول بھٹو اس جرات مندانہ بیان پہ خراج تحسین کے مستحق ہیں‘‘

ارشد نیاز جانباز نے لکھا، بھارت کیساتھ ساتھ اسرائیل کو بھی رگڑا۔۔ مودی نیتن یاہو کا ٹیپو ورژن اور سستی کاپی ہے #سفیر_پاکستان_بلاول‘‘

راجا کبیر نے لکھا، ’’ کوئی شک نہیں کہ بلاول بھٹو اپنے کیرئیر کی بہترین اننگ کھیل رہے ہیں اور پاکستان کا مقدمہ انتہائی چالاکی اور ہوشیاری سے لڑ رہے ہیں ایسی گفتگو سے ششی تھرور اور اسکے حامیوں کا تڑفنا بنتا ہے‘‘

مطیع اللہ نے لکھا، ’’ مودی کی ذلت کا سفر گجرات کہ قصاب سے ہوا تھا اور اس لقب کا موجد یہی نوجوان تھا جس نے آج یتن یاہو کی سستی کاپی اور ٹیمو ورژن کا لقب دیا بتانا یہ تھا مودی سمیت تمام دشمنان وطن کو اگر کوئی لتاڑ سکتا عالمی سطح پر تو وہ صرف اور صرف #امن_کا_سفیر_بلاول ہے ۔

Advertisement

@narendramodi

‘‘

Advertisement

آر اے شہزاد نے لکھا، ’’ فلسطین پر پاکستان کی سپورٹ کی بات ہوتی آپ چیک کیجئے فلسطین کے سفیر کو بلاول اقوام متحدہ میں کیا کہہ رہا ہے ہمارا ووٹ آپ کا ووٹ ہے ہماری چئیر آپ کی چئیر ہے آپ کو جو سپورٹ چاہیے پاکستان دے گا ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں اس سے بہتر کیا بات ہو سکتی ہے ؟‘‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ کا فون ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
افغان جارحیت ناقابلِ برداشت، پاکستان نے دفاعِ وطن کا حق استعمال کی، وزیراعظم شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version