Advertisement

کراچی: 5 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 427 افراد جاں بحق، 5,503 زخمی

کراچی: 5 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 427 افراد جاں بحق، 5,503 زخمی

شہر قائد میں رواں سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں مختلف ٹریفک حادثات میں 427 افراد جاں بحق اور 5,503 زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق، ان حادثات میں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھاری گاڑیوں کی زد میں آ کر ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیوی ٹریفک کی زد میں آ کر 133 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے ڈمپر کی زد میں آ کر 28 شہری جان سے گئے، ٹرالر کی ٹکر سے 52 شہری جاں بحق ہوئے، جبکہ واٹر ٹینکرز نے 29 افراد کی زندگی کا چراغ گل کیا۔

اسی طرح، مزدا کے نیچے کچل کر 11 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، سڑکوں پر دوڑتی بسوں کی ٹکر سے 13 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق، مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 329 مرد، 43 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں۔

Advertisement

ان حادثات میں اضافے کے پیش نظر، سندھ حکومت نے بھاری گاڑیوں کی سڑکوں پر نقل و حرکت کے اوقات میں تبدیلی کی ہے اور ان کی فٹنس کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، لیکن اس کے باجود ٹریفک حادثات میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version