جنوبی ایشیا کے مستقل امن کےلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا،بلاول

بلاول بھٹو / فائل فوٹو
چیئرمین پی پی نے جنوبی ایشیا کے مستقل امن کےلئے عالمی برادری سے کراداراداکرنے کی اپیل کردی۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کاحل ترجیحی بنیادوں پرتلاش کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ بھارت کواپنے طیاروں کی تباہی کے اعتراف میں ایک ماہ لگا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت اپنے عوام سے جھوٹ بولتے رہا۔
یہ بات انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیدکوارٹر میں چینی میڈیا کوانٹرویو میں کہی۔ ان سے سوال کیاگیا کہ پاک بھارت جنگ کس نے جیتی ؟۔
بلاول نے کہااس کااس سوال کاجواب یہ ہے کہ دیکھناہوگاکہ اپنے عوام سے جھوٹ کون بول رہاہے ۔ ان کاکہناتھاکہ کونسا میڈیا اپنی عوام کوگمراہ کررہاتھا؟۔
انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے عوام سے حقیقت کیوں چھپارہاتھا؟۔ ان کاکہناتھاکہ ظاہرکہ ہے کہ بھارت حقیقت اس لیے چھپا رہا تھاکہ وہ جنگ ہارگیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے6 بھارتی طیارے مارگرائے۔ بلاول نے جنوبی ایشیا کے مستقل امن کیلیے عالمی برادری کوکرداراداکرنے کی اپیل کی۔
ان کا کہناتھاکہ پاکستان بات چیت کیلیے ہمیشہ تیارہے مگربھارت واحدملک ہےجوکہتاہے وہ بات چیت کیلیےتیارنہیں۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ بھارت کےانکارپرظاہرہے یہ صورتحال پائیدارنہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم بین الاقوامی برادری سے رابطہ کررہےہیں۔
چیئرمین پی پی نے کہاکہ عالمی برادری مسئلہ کشمیرحل میں مدد کرے۔ انہوں نے کہاکہ سب سےاہم اورممکنہ کامیابی ڈائیلاگ شروع کرنے پرہوگی
بلاول کاکہناتھاکہ بات چیت اورسفارتکاری سےہم کسی بھی مسئلے کوحل کرسکتےہیں۔
ان کاکہناتھاکہ جنوبی ایشیا کے مستقبل امن کےلئے پاکستان بھارت سے بات چیت کوتیارہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

