عیدالاضحیٰ سے قبل بڑی خوشخبری،ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس

ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس / فوٹو
عیدالاضحیٰ سے قبل بڑی خوشخبری آگئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد کے فلاحی منصوبوں اور عوامی سہولتوں میں بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرایوں میں اضافہ فوری واپس لے لیا۔
عید الاضحی سے قبل ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ عوام کے لیے بڑی خوشخبری کے مترادف ہے ۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں کچھ روز قبل میٹرو ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News