Advertisement

پاکستانی سفارتی وفد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں برسلز پہنچ گیا

کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں یورپی یونین کے صدر مقام برسلز پہنچ گیا ہے۔

یہ دورہ وفد کے واشنگٹن، نیویارک اور لندن کے دوروں کے بعد عمل میں آیا ہے، جس کا مقصد حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنا ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، وفد مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی اہمیت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے تناظر میں اجاگر کرے گا۔

وفد بھارت کی جانب سے پھیلائی جانے والی غلط معلومات پر مبنی مہم کا مؤثر جواب دینے کے ساتھ ساتھ، اس کے جارحانہ عزائم اور خطے کے امن کو لاحق خطرات سے یورپی حکام کو آگاہ کرے گا۔

وفد میں وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک، سینیٹر شیری رحمان، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سابق وزیر خرم دستگیر خان اور ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری شامل ہیں۔

Advertisement

برسلز پہنچنے پر یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور دیگر سفارتی افسران نے وفد کا استقبال کیا۔

وفد کے شیڈول میں یورپی یونین، بیلجیئم کے اعلیٰ حکام، معروف تھنک ٹینکس اور بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے اہم ملاقاتیں شامل ہیں، جن کے دوران خطے کی صورتحال اور پاکستان کا مؤقف واضح انداز میں پیش کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version