ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کیا کہا؟

امریکی صدر ٹرمپ وائٹ ہائوس میں پریس کانفرنس کررہے یہں / فوٹو
ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کیا کہا؟۔ تفصیلات جانیے اس رپورٹ میں۔!
امریکی صدر ڈونلڈترمپ نے اپنی پریس بریفنگ میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں کوئی بھی مسئلہ حل کرسکتاہوں۔
امریکی صدر کا کہناتھاکہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان طویل عرصے سے مرکزی تنازع ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے انہیں کہا ہے کہ میں دونوں ممالک کو بٹھائونگا اور یہ مسئلہ حل کرونگا۔
امریکی صدر نے دراصل ثالثی کی دوبارہ پیشکش کرکے مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر عالمی سطح پر اجاگر کردیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت مسئلہ کشمیر اور سیز فائر پر بات کرنے پر ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔
حالیہ پریس بریفنگ میں ایک بار پھر سیز فائراور کشمیر کاتذکرہ کرکے ٹرمپ نے بھارتیوں کے زخموں پرنمک چھڑک دیا ہے۔
ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کیا کہا؟۔ تفصیل سے جاننے کے لئے یہ ویڈیودیکھیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

