اسرائیل کا سینیئر ایرانی جنرل کو شہید کرنے کا دعویٰ، بات چیت کے موڈ میں نہیں، ایران فوری معاہدہ کرلے، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ / ایران اسرائیل جنگ/ فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اسرائیل جنگ کے معاملے پر ایک بار پھر یوٹرن لے لیا ہے، صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں جنگ بندی سے بہترکی تلاش میں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں تنازع کے حقیقی خاتمےکی تلاش میں ہوں، اس وقت میں ایران کے ساتھ بات چیت کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔
امریکی صدر نے ٹرتھ سوشل پربیان میں کہا کہ کسی بھی شکل یا صورت میں ایران سے امن مذاکرات کے لیے رابطہ نہیں کیا لہٰذا ایران کو وہ معاہدہ قبول کر لینا چاہیے تھا جو میز پر موجود تھا۔
قبل ازیں، عالمی ذرائع ابلاغ سے توسط سے یہ خبر عام ہوئی تھی کہ امریکی صدر نے ایرانی حکام سے براہ راست رابطے کے لے انتظامیہ کو انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسرائیلی فوج کا ایک اور ایرانی سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ختم الانبیا کے سینٹرل ہیڈ کورارٹر کے سربراہ علی شادمانی کوشہید کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔ علی شادمانی کو جمعے کو غلام علی رشید کی شہادت پر ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کا سربراہ بنایا گیا تھا۔
امریکی صدر ایران اسرائیل کشیدگی میں جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں: چین
چینی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کے اقدامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اسرائیل کشیدگی میں جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں، وہ اس تنازع کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران اور اسرائیل میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے کام کر رہے ہیں، ایران اور اسرائیل میں سفارتی عملہ متعلقہ محکموں سے رابطے میں ہے، ایران اوراسرائیل سے چینی باشدوں کے انخلا پرتیزی سےکام ہورہاہے۔
جو غزہ میں کیا وہ ہی ایران میں بھی کرینگے: اسرائیلی فوجی ترجمان کی دھمکی
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ اسرائیل نے لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں کیا ایران میں بھی وہی کرے گا۔
العربیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایران پر کیے گئے حملوں پر بات کی لیکن مستقبل کے اہداف کا اعلان کرنے سے انکار کردیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز ایران پر کیے گئے حملوں میں 50 سے زائد طیاروں نے شرکت کی اور ان حملوں میں 120 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
مذاکرات کی میزکبھی نہیں چھوڑی اس وقت فوکس اسرائیلی جارحیت سےنمٹنے پر ہے، ایرانی وزیر خارجہ
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران وزیر خارجہ عباس عراقچی نے 3 یورپی ہم منصبوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ایران نے شروع نہیں کی اور نہ ایران خونریزی جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران سفارتکاری کےلیے سنجیدہ ہے، مذاکرات کی میزکبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت تہران کا فوکس اسرائیلی جارحیت سےنمٹنے پر ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی ٹی وی چینل پر بمباری اسرائیل کی بدحواسی کو ظاہرکرتا ہے۔
بھارت کا تہران میں موجود اپنے شہریوں کو شہر چھوڑنے کی ہدایت
ایران اسرائیلی جنگ کے باعث بھارت نے نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ایران کے دارالحکومت تہران میں موجود اپنے شہریوں کو شہر چھوڑ کر کسی محفوظ مقام پر جانے کی ہدایات دی ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل جنوبی کوریا نے ایران کے تمام خطوں میں رہنے والے اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔
اس کے علاوہ آج ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ تہران میں رہنے والے لوگ فوری شہر چھوڑ کر چلے جائیں۔
ایرانی نشریاتی ادارے پر اسرائیلی حملے میں 3 میڈیا کارکن شہید
ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایرانی ریاستی نشریاتی ادارے پر اسرائیلی حملے میں تین میڈیا کارکن شہید ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے والوں میں نیما راجپور اور ماصومیہ عظیمی بھی شامل ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق نیما راجپور ایرانی ریاستی نشریاتی ادارے میں بطور نیوز ایڈیٹر کام کررہی تھیں جب کہ ماصومیہ عظیمی چینل کے براڈکاسٹ سیکریٹریٹ میں ملازمت کرتی تھیں۔
اسرائیل ایران کشیدگی: ٹرمپ کا جی7 اعلامیے پر دستخط سے انکار
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کینیڈا میں ہونے والے جی 7 اجلاس کے اعلامیے پر دستخط نہیں کریں گے جس کے مسودے میں اسرائیل ایران تنازع میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اعلامیے کے مسودے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہیے۔ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
مسودےمیں توانائی کی منڈیوں سمیت مارکیٹ کےاستحکام کےتحفظ کاعہد بھی شامل ہے۔
جی 7 اجلاس کےموقع برطانوی وزیر اعظم کےسا تھ گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو معاہدے پر دستخط کرنے چاہئیں، یقینی بنانے جا رہے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔
ایران نے اسرائیل پر تباہ کن حملہ کردیا۔ آئل ریفائنری تباہ کردی،کئی اسرائیلی ملازمین ہلاک ہوگئے۔ ٹرمپ نے تہران فوری خالی کرنے کا انتباہ کر دیا۔پیر اور منگل کی رات ایران نے اسرائیل کے شہروں تل ابیب اور حیفہ پر پھر میزائلوں کی برسات کردی۔
ایرانی حملےکے بعد ہر طرف سائرن بج اٹھے ۔ تازہ اور تباہ کن حملے کے بعد اسرائیلی شہر وں میں ہر طرف آگ ہی آگ دکھائی دے رہی ہے۔
رات کے وقت مین دن کا منظر پیش کرنے لگا۔ اسرائیلی د فاعی تنصیبات کو چن چن پر نشانہ بنایا گیا۔آئل ریفائنری پر حملے میں کم از کم 6ملازمین کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دھمکی دی ہے کہ بار بار کہہ چکا ہوں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دے سکتے۔ امریکی صدر نے تہران فوری خالی کردینے کا انتباہ بھی دیا۔
ٹرمپ کے تازہ بیان کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی ۔
واضح رہے کہ ایران نے بھی اسرائیل کے شہر خالی کرنے کی وارننگ دے رکھی ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے شہروں پر ہولناک حملے جاری ہیں۔ پیر اور منگل کی رات اسرائیل پر ہونے والے ایرانی حملے انتہائی تباہ کن تھے۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ جہاں سے دھویں کے سیاہ بادل اٹھتے دکھائی دے رہے تھے۔
</
BREAKING:
This marks Iran’s biggest assault on Israel to date a seismic strike that’s shaken the region. Iran has upped the ante, moving at a pace Israel is struggling to match. The ball is now in Israel’s court… but will they rise to the occasion or be forced to bite the… pic.twitter.com/Z1neklUi8P
— Savage Spit (@Waleedahmdd) June 16, 2025
>
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News