مقبوضہ کشمیر عالمی تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے،دفترخارجہ،مودی کابیان مسترد

دفترخارجہ پاکستان / فوٹو
پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے گمراہ کن بیانات کوسختی سے مسترد کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر عالمی تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔
انہوں نے مودی کے مقبوضہ کشمیرسے متعلق بے بنیاداور گمراہ کن بیانات کو سختی سے مسترد کردیا۔
ان کاکہناتھاکہ اس قسم کے بیانات کامقصدمقبوضہ علاقے میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹاناہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ مودی نے ایک بار پھر بغیرکسی ثبوت کے پہلگام حملے میں پاکستان پرالزامات لگائے۔
ان کاکہناتھاکہ مقبوضہ کشمیرکی حتمی حیثیت کاتعین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہوناچاہیے۔
ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ دعوے مقبوضہ کشمیر کی قانونی اور تاریخی حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں کیونکہ وہاں فوج موجودہے۔
ان کاکہناتھاکہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی آزادیوں کو دبایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں من مانے انداز سے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام اصولی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ عالمی برادری،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمین بھارت پردباؤڈالیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News