مالی سال 2025-26 کیلئے 17.6 ٹریلین روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2025-26 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، جس کا مجوعی حجم 17.6 ٹریلین روپے متوقع ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران وفاقی آمدن 19.3 ٹریلین روپے رہنے کا تخمینہ ہے، جس میں سے ایف بی آر کی ٹیکس آمدن 14.1 ٹریلین روپے متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ٹیکس آمدن کا 57 فیصد حصہ صوبوں کو نیشنل فنانس کمیشن (NFC) کے تحت منتقل کیا جائے گا، جو تقریباً 8.3 ٹریلین روپے بنتا ہے۔
مالیاتی خسارہ اور قرضوں پر سود
آئندہ مالی سال کے دوران وفاق کو 6.5 ٹریلین روپے سے زائد کا بجٹ خسارہ برداشت کرنا پڑے گا۔ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 8.5 ٹریلین روپے مختص کیے جا رہے ہیں، جو بجٹ کا سب سے بڑا خرچ ہوگا۔
ترقیاتی پروگرام اور توانائی کے اہداف
وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام (PSDP) کے لیے 1 ٹریلین روپے رکھے گئے ہیں۔ توانائی کے شعبے میں 2,800 میگاواٹ بجلی کی پیداوار بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے 2,633 میگاواٹ سولر نیٹ میٹرنگ کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔
ملک بھر کے 15,352 دیہات میں بجلی کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کو بہتر بنانے کا منصوبہ بھی بجٹ کا حصہ ہے۔
کرنٹ اکاؤنٹ، درآمدات و برآمدات، ترسیلات
مالی سال 2025-26 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.5 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو 2.1 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہو گا۔
برآمدات کا ہدف 35.3 ارب ڈالر جبکہ درآمدات کا ہدف 65.2 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
خدمات کے شعبے میں برآمدات کا ہدف 9.6 ارب ڈالر اور درآمدات کا ہدف 14 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔
ترسیلات زر کا ہدف 39.4 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
مجموعی طور پر اشیا و خدمات کی برآمدات 44.9 ارب ڈالر اور درآمدات 79.2 ارب ڈالر متوقع ہیں۔
خصوصی منصوبے اور اعلانات
وزیر خزانہ کی تقریر کے اہم نکات میں متعدد پالیسی اقدامات شامل ہیں:
1000 انڈسٹریل اسٹیچنگ یونٹس کے قیام کے لیے 25 کروڑ روپے مختص
لیپ ٹاپ اسکیم اور پاکستان-بنگلہ دیش فرینڈشپ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز
ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبوں پر پیشرفت
ارشد ندیم/شہباز شریف ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کے قیام کا اعلان
آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ضم شدہ اضلاع میں انفراسٹرکچر منصوبے شامل
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News