Advertisement

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے کمی منظور

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے کمی منظور

ذرائع کے مطابق نیپرا نےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے50پیسےفی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا نے آئندہ مالی سال 2025۔26 کے لیےبجلی کے بنیادی ٹیرف کا تعین کرتے ہوئے بجلی کااوسط بنیادی ٹیرف34 روپےفی یونٹ مقررکرنےکی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: اضافی بجلی کے بلوں سے صنعتیں قبرستان بنتی جارہی ہیں، ایف پی سی سی آئی

تاہم، حتمی فیصلہ فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ملک بھرمیں نیایکساں ٹیرف لاگوکیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے گذشتہ روزآئندہ مالی سال2025۔26 کے لیےپاور پرچیز پرائس کافیصلہ جاری کیا تھا۔

Advertisement

اپنے فیصلے میں نیپرا نےنیشنل اوسط پاورپرچیز پرائس میں ایک روپے 2 پیسے فی یونٹ کی کمی کی منظوری دی تھی، اس طرح نیپرا کی جانب سے 2025۔26 کے لیےنیشنل اوسط پاورپرچیزپرائس25روپے 98پیسےفی یونٹ مقررکیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بجلی کا بم گرانے کی تیاری: بجلی کے بلوں میں سرچارج کی حد 10فیصد سے بڑھانے کی منظوری

واضح رہے کہ نیپرا نےرواں مالی سال کے لیےپاور پرچیز پرائس 3ہزار534 ارب روپے مقرر کر رکھی ہے، جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس3 ہزار342 ارب روپے سے زائد مقرر کی گئی ہے۔

رواں مالی سال کے لیے کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے لیے پاور پرچیز پرائس27 روپے 35 پیسے فی یونٹ مقرر ہے، جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے کے الیکڑک علاوہ ملک بھر کے لیے پاور پرچیز پرائس26 روپے 34 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version