Advertisement

جنوبی غزہ: فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک

جنوبی غزہ: فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک

فلسطینی مزاحمت کاروں کے القسام بریگیڈز نے گزشتہ روز خفیہ ایکسپلوسیو ڈیوائس کے ذریعے اسرائیلی آرمڈ گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سات اسرائیلی فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مزاحمت کاروں نے اس جگہ پہلے سے بارودی مواد نصب کیا ہوا تھا جہاں سے اسرائیلی فوجیوں نے گزرنا تھا اور جب اسرائیل فوج کی بکتر بند گاڑی بارودی مواد سے ٹکرائی تو دھماکا ہوا جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔  

مزید پڑھیں: غزہ میں القسام بریگیڈ کے حملے، میجر سمیت 4 اسرائیلی فوجی ہلاک،11 زخمی

رپورٹ کے مطابق فوجیوں کی ہلاکت گزشتہ روز جنوبی غزہ میں ہوئی اور تمام ہلاک فوجیوں کا تعلق انجینئرنگ بٹالین سے تھا جب کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی عمریں 19 سے 21 سال کے درمیان ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز جنوبی غزہ میں ہونے والے ایک اور واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوا۔ 

Advertisement

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج نے غزہ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے 6 کی شناخت ظاہر کردی تاہم ایک فوجی کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔ 

مزید پڑھیں: القاسم بریگیڈز کا 48 گھنٹوں کے دوران 40 اسرائیلی فوجی ہلاک کرنے کا اعلان 

القسام بریگیڈز نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، اور دعویٰ کیا کہ حملے میںYassin‑105 میزائل اور MG فائرنگ کا استعمال کیا گیا۔

اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ اب تک غزہ میں 860 سے زائد فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے 400 سے زائد غزہ کے اندر لڑائی کے دوران مارے گئے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Next Article
Exit mobile version