Advertisement

زندہ انسانی دماغ سے چلنے والا دنیا کا سپر کمپیوٹر تیار کرلیا گیا

زندہ انسانی دماغ سے چلنے والا دنیا کا سپر کمپیوٹر تیار کرلیا گیا

آسٹریلیا کی ایک نئی اسٹارٹ اپ کمپنی کورٹیکل لیبز نے دنیا کا پہلا زندہ دماغی خلیوں پر مبنی کمپیوٹر بنالیا۔

اس سسٹم کا نام سی ایل1 ہے، یہ کمپیوٹر عام کمپیوٹرز کی طرح نہیں، بلکہ یہ انسانی دماغی خلیوں یعنی نیورونز سے کام لیتا ہے، جو سائنسدانوں نے انسان کی جلد یا خون سے تیار کیے ہیں۔

یہ جدید ٹیکنالوجی خاص طور پر نیوروسائنس اور بایو ٹیکنالوجی کے محققین کیلئے ایک انقلابی پلیٹ فارم ثابت ہو رہی ہے۔

سی ایل ون میں تقریباً 8 لاکھ انسانی نیورونز شامل کیے گئے ہیں، یہ نیورونز ایک چِپ پر رکھے جاتے ہیں اور ایک مخصوص نظام کے ذریعے انہیں ضروری غذائی اجزا، درجہ حرارت کا توازن، فضلہ کی صفائی اور مائع کی مقدار کو کنٹرول کرتے ہوئے محفوظ رکھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: کائیناتی ڈھانچے کی ریڑھ کی ہڈی میں دراڑ دریافت،سائنسدان حیران

Advertisement

یہ خلیے بجلی کے چھوٹے سگنلز کے ذریعے آپس میں بات چیت کرتے ہیں اور اردگرد کے ماحول کے مطابق خود کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

روایتی کمپیوٹرز کے برعکس سی ایل 1 معلومات کو بجلی کے نہایت تیز رفتار ردعمل سے پروسیس کرتا ہے۔ جب کوئی سگنل یا ڈیٹا نیورونز کو دیا جاتا ہے، تو وہ فوری ردعمل دیتے ہیں۔

یہ ردعمل ایک خاص ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کے ذریعے سمجھا جاتا ہے اور یوں یہ سسٹم ریئل ٹائم میں کام کرتا ہے اور سیکھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

سی ایل ون یونٹ کی قیمت 35 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے، جبکہ بڑی مقدار میں خریدنے پر یہ 20 ہزار ڈالر فی یونٹ ہو جاتی ہے۔

کمپنی ایک آن لائن کلاؤڈ سروس بھی فراہم کر رہی ہے، جس کے ذریعے سائنسدان گھر بیٹھے تجربات کر سکتے ہیں۔ اس کلاؤڈ سروس کی قیمت 300 ڈالر فی ہفتہ ہے، جبکہ ایک یونٹ چھ مہینے تک فعال رہ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہناہے کہ اس کی اصل اہمیت کمپیوٹر سائنس سے زیادہ بایولوجیکل سائنس میں سامنے آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version