کیا اسرائیل نے ایران کیخلاف بھارت سے مدد مانگ لی؟ نیتن یاہو کامودی سے رابطہ

نیتن یاہو اور نریندر مودی/ فائل فوٹو
کیا اسرائیل نے ایران کیخلاف بھارت سے مدد مانگ لی؟۔ نین یاہو کا مودی سے اہم رابطہ ہواہے۔ عالمی ذرائع اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ اسرائیل نے بھارت سے ایران کے خلاف مدد طلب کی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے رابطہ کیاہے ۔ اس رابطے میں انہوں نے ایران پر حملے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
نیتن یاہو اور مودی نے کشیدگی کے حاتمے تک ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ اس سلسلے میں بھارتی حکومت کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
اسرائیل اور بھارت اتحادی ممالک ہیں۔ ایران کے خلاف جارحیت کے فوری بعد نیتن یاہو نے اپنے اتحادی مودی سے رابطہ کیاہے ۔
اس رابطے کے حوالے سے دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ بعض ببن الاقوامی ذرائع نے اس رابطے کی تصدیق کی ہے۔
ایران پر حملے کے بعد خطے میں موجود اہم اتحادی سے اسرائیل کا رابطہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ اسرائیل ایران پر حملے جاری رکھنے کااعلان کرچکاہے۔
ایسی صورتحال میں اسے خطے میں ایک اہم اتحادی کے تعاون کی بلاشہ ضرورت ہے۔ کہاجارہاہے کہ اس رابطے میں بھارت سے ایران کےخلاف مدد مانگی گئی ہے۔
کیا اسرائیل نے ایران کیخلاف بھارت سے مدد مانگ لی؟ ۔ اس سوال کا واضح جواب تو تاحال نہیں مل سکا۔
واضح رہے کہ ایران کے بھارت سے بھی قریبی تعلقات ہیں مگر بھارت اسرائیل کا اہم اتحادی بھی ہے ۔
چند روز میں صورتحال واضح ہوجائے گی کہ آیا بھارت اسرائیل کوایران کے خلاف معاونت فراہم کرتاہے یانہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News