Advertisement

معیشت نئی بلندیوں کو چھونے لگی، عالمی ادارے ایمرجنگ پاکستان کے معترف

معیشت نئی بلندیوں

پاکستانی معیشت / فوٹو

معیشت نئی بلندیوں کو چھونے لگی،عالمی ادارے بھی ایمرجنگ پاکستان کے معترف ہوگئے۔ تیزی سے معاشی بہتری کو خوش آئندقراردیدیا۔

پاکستانی معیشت نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے جس نے بازی پلٹ دی۔  پوری دنیا نے ایمرجنگ پاکستان کااعتراف کرلیا۔عالمی و مقامی مالیاتی اداروں اورریٹنگ ایجنسیزنے مہرثبت کردی۔

آئی ایم ایف کا کہناہے کہ مضبوط اصلاحات کے ساتھ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

دوسری جانب آئی ایف سی نے کہاہے کہ پاکستان میں طویل المدتی ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔ ایم ڈی آئی ایف سی نے کہاکہ ہر سال 2 ارب ڈالر پاکستان کو دیں گے۔

معاشی بہتری پر فچ  کی جانب سے بھی  پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی سے بڑھا کر بی پازیٹو کردی گئی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں : مضبوط بھارتی معیشت کے دعوؤں کا جنازہ نکل گیا، تیزی سے تنزلی کی طرف گامزن


موڈیر کے مطابق بڑے معاشی اشاریوں میں بہتری پر پاکستان کا آئوٹ لک مثبت کیا۔ آئپسوس کاکہناہے کہ صارفین کا اعتماد اور توقعات کا انڈیکس 6 سال کی بلند سطح پر ہے۔

پی ڈبلیو سی کاکہناہے کہ کمپنیز کے چیف ایگزیکٹوز کی ملکی ترقی کی امیدوں میں اضافہ ہوا۔

Advertisement

علاوہ ازیں او آئی سی سی آئی کے مطابق  بزنسں کانفیڈنس انڈیکس میں بڑاجمپ آیا جو 5 سے بڑھکر 11 فیصدہوگیا۔

دریں اثنا گیلپ کے مطابق پاکستانی معیشت کے درست سمت میں آگے بڑھنے کے اشارے واضح ہیں۔

پاکستانی معیشت نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے جسے عالمی اداروں کی جانب سے بے حد سراہا جارہاہے ۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version