Advertisement

حج 1446ھ، مناسک حج کا آخری مرحلہ اختتام پذیر، حجاج کی منیٰ سے روانگی شروع

عازمین حج نے حج 1446 ہجری کا آخری اہم رکن “رمیٔ جمرات” اتوار 8 جون کو مکمل کرلیا، جس کے بعد لاکھوں حجاجِ کرام منیٰ سے روانہ ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر مشاعرِ مقدسہ میں سکیورٹی، رہنمائی اور نظم و ضبط کے غیر معمولی انتظامات دیکھنے میں آئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حج کے آخری مراحل آج مکمل ہو رہے ہیں، اور بیشتر عازمینِ حج غروبِ آفتاب سے قبل مکہ مکرمہ واپس روانہ ہو جائیں گے، جہاں سے وہ اپنے اپنے ممالک کی طرف روانگی کے مراحل کا آغاز کریں گے۔

تاہم کچھ حجاج 13 ذوالحجہ (پیر 9 جون) کو ایامِ تشریق کے تیسرے دن کی رمی کے بعد منیٰ سے روانہ ہوں گے۔

منیٰ میں واقع عارضی خیمہ بستی، جو ہر سال صرف ایامِ حج میں آباد ہوتی ہے، اب اگلے سال تک غیر آباد ہو جائے گی۔

Advertisement

رمیٔ جمرات کے لیے بنائے گئے جدید جمرات پل پر آج حجاج کا غیر معمولی رش متوقع تھا، جس کے پیشِ نظر سکیورٹی فورسز، رضاکاروں اور رہنمائی ٹیموں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا۔

انتظامیہ نے حجاج کی سہولت کے لیے واپسی اور آمد کے راستوں کو علیحدہ کر رکھا ہے، جبکہ قطاروں اور رہنمائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تربیت یافتہ عملہ موجود ہے۔

یہ تمام اقدامات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے کہ ہر حاجی پُرامن، آرام دہ اور محفوظ انداز میں رمیٔ جمرات مکمل کر سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version