Advertisement

آپریشن سندور میں شکست سے بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار: دی وائیر کا تجزیہ

آپریشن سندور میں شکست سے بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار: دی وائیر کا تجزیہ

بھارت کی سفارتی ناکامی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بھارتی ویب سائٹ دی وائیر (The Wire)  نے اپنے تازہ ترین مضمون میں لکھا ہے کہ آپریشن سندور کی ناکامی اور مودی کی سفارتی نااہلی کے نتیجے میں بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو گیا ہے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ مودی کی ’ملٹی الائنس‘ حکمت عملی ناکام رہی، کسی ملک نے بھی بھارت کا ساتھ نہ دیا، جبکہ چین نےآپریشن بنیان مرصوص میں  پاکستان کی کھل کر حمایت کی۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت جنگ؛ عالمی برادری کا پاکستان پر بھارتی جارحیت پر اظہارِ تشویش

دی وائیر نے دعویٰ کیا کہ چین نے پاکستان کو فضائی دفاع اور سیٹلائٹ تصاویر فراہم کرنے میں بھرپور مدد فراہم کی، بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے اشارے پر چین نے دریائے براہمپترا کا پانی روکنے کا عندیہ دیا۔

مودی کی سفارتی ناکامیوں کو اجاگر کرتے ہوئے دی وائیر نے لکھا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں  بھی بھارت کی کوششیں بری طرح ناکام  ہوئیں، اقوام متحدہ کی  پریس ریلیز میں حملہ آور دہشت گرد گروپ یا پاکستان  کا ذکر تک شامل نہ   کیا گیا۔

Advertisement

مضمون کے مطابق بھارت کی فوجی برتری کا دعویٰ دنیا کو قائل نہ کر سکا،میدان جنگ میں بھی پاکستان بازی لے گیا، جبکہ ٹرمپ کی مداخلت نے بھارتی میڈیا کی جنگی جنونیت پر مبنی بیانیے کو خاک میں ملا دیا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا، نیویارک ٹائمز

دی وائیر کے مطابق ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اٹھا کر پاکستان کے مؤقف کو تقویت دی، ٹرمپ کی مداخلت نے بھارت کی عالمی طاقت بننے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ویبسائٹ کے مطابق ٹرمپ اور سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ جنرل کیوریلا نےپاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف کی۔

دی وائیر نے لکھا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو واشنگٹن میں عسکری اور حکمت عملی کی مضبوط شراکت داری کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں، سفارتی سطح پر پاکستان کے حمایتی بڑھتے جا رہے ہیں، جن میں امریکہ بھی شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version