Advertisement

معزول بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے اہم وزیر کی لندن میں جائیدادیں ضبط

حسینہ واجد کے اہم وزیر کی لندن میں جائیدادیں ضبط

بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے اہم وزیر کی لندن میں موجود جائیدادیں ضبط کرلی گئی ہیں۔

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے وزیر سیف الزمان چودھری کی جائیدادیں ضبط کرلیں۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر سیف الزمان چودھری کی برطانیہ میں جائیدادیں بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت کی درخواست پر ضبط کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیف الزمان چودھری کے خلاف اس وقت بنگلہ دیش میں منی لانڈرنگ کے الزام پر تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: شیخ حسینہ کے خاندان کے گرد قانون کا گھیرا تنگ

Advertisement

این سی اے کے ترجمان نے سیف الزمان چودھری کی جائیدادیں ضبط کرنے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم تصدیق کرسکتے ہیں کہ این سی اے کو زیرتفتیش معاملے کے تحت متعدد جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات مل گئے ہیں۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں جائیدادیں ضبط ہونے کا مطلب ہوگا کہ سیف الزمان چودھری اب مذکورہ جائیدادیں فروخت نہیں کرسکیں گے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ سیف الزمان چودھری کی برطانیہ میں 350 سے زائد جائیدادیں ہیں تاہم این سی اے نے ان کی ضبط ہونے والی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق بنگلہ دیشی وزیر کا لندن کے مہنگے علاقے ایس ٹی جونز ووڈ میں پرتعیش گھر بھی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ اس کو بھی ضبط کیا گیا یا نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس انٹرویو کے دوران چٹاگانگ کے ایک بااثر خاندان سے تعلق رکھنے والے سیف الزمان چودھری نے کہا تھا کہ وہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے کی طرح ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ برطانیہ میں میرا کاروبار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اردن، سعودی عرب اور قطر کی اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت
امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن 22ویں روز میں داخل، بحران میں شدت
صدر ٹرمپ کی نیٹو سیکریٹری جنرل سے ملاقات، روس پر نئی پابندیوں کا اعلان
نئے مفتی اعظم ڈاکٹر صالح الفوزان کون ہیں ؟ تقرری کا شاہی فرمان جاری
اسرائیل اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کو غزہ امداد لے جانے دے ،عالمی عدالت انصاف
بھارتی صدر کا ہیلی کاپٹر کنکریٹ میں دھنس گیا، انڈین ایئرفورس پر شدید تنقید شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version