پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے انتہائی بھیانک نتائج برآمدہونگے،فرنچ تجزیہ کار

فرنچ تجزیہ کار کرسٹیوف جیفریلوٹ /فائل فوٹو
پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے انتہائی بھیانک تنائج برآمد ہونگے۔ فرانسیسی تجزیہ کار نے بھارتی حکومت کو خبردار کردیا۔
فرانسیسی سیاسی تجزیہ کارکرسٹیوف جیفریلوٹ نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کوفاتح قراردے دیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کے بارے میں غلط اندازے قائم کیے۔
انہوں نے مشورہ دیاکہ بھارت کو اب پاکستان کو تباہ کرنے کی سوچ سے باہر نکل جاناچاہیے۔
مزید پڑھیں : چینی تجزیہ کار نے بھارت کو کیا مشورہ دیا ؟
ان کاکہناتھاکہ ایک ایسی ریاست جو اٹیمی طاقت کی حامل ہو اسے ختم نہیں کیاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کامضبوط اتحادی ہے اور اسے بھرپوردفاعی طاقت بھی فراہم کررہاہے۔
کرسٹیوف جیفریلوٹ نے کہاکہ چینی جیٹ طیاروں کی کارکردگی پاک بھارت جنگ میں پہلی باردنیانے دیکھ چکی۔
انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کے معاملے میں محتاط رہے۔ ان کاکہناتھاکہ سندھ طاس معاہدے کوہتھیار کے طورپراستعمال کرنے کےبھیانک نتائج نکلیں گے۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے بارے میں غلط اندازے لگائے۔
Christophe Jaffrelot drops a truth bomb: India got Pakistan all wrong. Time to rewrite the playbook before it’s too late. pic.twitter.com/i3jNCiQMcY
— Mansoor Ahmed Qureshi (@MansurQr) June 1, 2025
مزید براں انہوں نے کہاکہ جنگ میں بھارتی شکست کے گہرے تنائج اس کی اندورنی سیاست پربھی پڑیں گے۔
واضح رہے کہ شنگریلا کانفرنس میں جنرل ساحرشمشاد مرزا نے بھی پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہ کرنے پرزوردیاتھا۔
علاوہ ازیں مختلف دیگر ممالک کے ماہرین بھی بھارت کو اس سنگین غلطی سے بازرہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

