Advertisement

اسرائیل اپنی سنگین غلطی کے نتائج بھگتنے کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے: کمانڈر پاسداران انقلاب

اسرائیل اپنی سنگین غلطی کے نتائج بھگتنے کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے: کمانڈر پاسداران انقلاب

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر جنرل احمد واحدی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے سنگین غلطی کی ہے، اور اب وہ اس کے نتائج بھگتنے کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل واحدی کا کہنا تھا کہ حالیہ جوابی کارروائی میں تل ابیب میں واقع اسرائیلی وزارتِ دفاع، صنعتی اور فوجی مراکز کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

 ان کے مطابق ایرانی حملے کا بنیادی ہدف نواتیم، اودا اور تل نوف کے فضائی اڈے تھے، جہاں اسرائیلی فضائیہ کی کمانڈ اور اہم جنگی مراکز موجود تھے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل ایران جنگ کے اثرات؛ ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

جنرل واحدی نے مزید بتایا کہ یہی فضائی اڈے ایران پر ہونے والے حالیہ حملے کا مرکزی آغاز تھے۔ ایران کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں 150 سے زائد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس سے اسرائیل کو اندازہ ہو گیا ہے کہ ایران مکمل قوت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھاکہ دشمن یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ وہ کچھ فوجی مراکز پر حملہ کر کے ہمیں کمزور کر دے گا اور ہم خاموش رہیں گے، لیکن آج اسے اپنی غلط فہمی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے بھی اسرائیل کی حالیہ جارحیت کو بلا اشتعال قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران ایسے حملوں کا سخت اور فیصلہ کن جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version