Advertisement

کراچی، گورنر ہائوس میں عید الاضحیٰ پر غریبوں اور مستحقین کے لیے قربانی کا انتظام

غریب افراد میں ایک ماہ کے راشن پیکٹ کے ساتھ قربانی کا گوشت بھی تقسیم کیا جائے گا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہائوس میں عید الاضحیٰ کے موقع پر غریبوں اور مستحق افراد کے لیے قربانی کا انتظام کیا گیا ہے۔

گورنر ہائوس میں قربانی کے جانور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، اور عید کے تینوں روز مجموعی طور پر 100 اونٹ، 100 بکروں اور 50 بیل کی قربانی کی جائے گی۔

گورنر ہائوس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ عید کے روز مستحقین اور غریب افراد میں ایک ماہ کے راشن پیکٹ کے ساتھ قربانی کا گوشت بھی تقسیم کیا جائے گا، تاکہ معاشرتی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے کمزور طبقے کی مدد کی جا سکے۔

مزید پڑھیں: گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی گورنر ہاؤس میں عوام کے لیے افطار و ڈنر کا اہتمام

یہ اقدام گورنر سندھ کی ہدایت پر عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ عید الاضحیٰ کی خوشیوں میں مستحق افراد بھی شامل ہو سکیں اور انہیں عید کے موقع پر بہتر خوراک کی سہولت ملے۔

Advertisement

گورنر ہائوس کی جانب سے اس سے قبل بھی اس طرح کے اقدامات کیے گئے ہیں، اور یہ عید الاضحیٰ پر غریبوں کے لیے ایک بڑی مدد ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version