Advertisement

پاکستان کا کرپٹو انقلاب، بلال بن ثاقب کا وائٹ ہاؤس دورہ، بلاک چین کی پالیسی کی نقاب کشائی

معاون خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے امریکہ میں وائٹ ہاؤس کا تاریخی دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر ٹرمپ کی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر روبرٹ ہو ہائنز سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے کرپٹو کرنسی بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

بلال بن ثاقب نے پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کرپٹو کرنسی کے لیے ایک مضبوط ریگولیٹری فریم ورک تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کے لیے امریکی اقدامات پاکستان کے لیے مشعل راہ ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کرپٹو کونسل کے قیام کے بعد ملک میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ایک جامع پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کا مقصد نہ صرف ملکی معیشت کو ڈیجیٹل دور سے ہم آہنگ کرنا ہے بلکہ عالمی سرمایہ کاری کو بھی پاکستان کی طرف متوجہ کرنا ہے۔

روبرٹ ہو ہائنز نے ملاقات میں کہا کہ ڈیجیٹل معیشت عالمی ترقی کا لازمی جزو بن چکی ہے اور پاکستان کی بلاک چین ٹیکنالوجی میں دلچسپی کو ایک مثبت اشارہ قرار دیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے شعبے میں تعاون کے امکانات کو خوش آئند قرار دیا۔

بلال بن ثاقب کا یہ حالیہ دورہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ وہ گزشتہ چھ برسوں میں وائٹ ہاؤس کا سرکاری دورہ کرنے والے پاکستان کے پہلے سرکاری عہدیدار ہیں۔

اس تاریخ کے بعد اور جون 2025 سے قبل کسی بھی پاکستانی سرکاری عہدیدار کا وائٹ ہاؤس کا بالمشافہ دورہ ریکارڈ پر موجود نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Next Article
Exit mobile version