Advertisement

بھارت کا جھوٹا بیانیہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا، بھارت دہشتگردی بند کرے، بلاول بھٹو

5 جولائی 1977ءہماری  تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا جھوٹا بیانیہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، بھارت کو دہشتگردی بند کرنا ہوگی۔

پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم نے جنگ کے بعد امن کے قیام کی ذمہ داری ہمیں دی ہے، اور ہم نے سیزفائر کا مرحلہ شروع کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جا سکتا ہے۔

بلاول بھٹو نے بھارت کے بیانیے کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا اور سندھ طاس معاہدہ کو قانونی طور پر منسوخ نہیں کر سکتا۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر دہشت گردی کابنیادی سبب ہے، اس کاحل ضروری ہے، بلاول بھٹو

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بھارت کا جھوٹا بیانیہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے اور مختلف ممالک میں بھارت کی دہشت گردی سامنے آئی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ دنیا کو معلوم ہے کہ بھارت نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے اور اگر دنیا میں امن قائم کرنا ہے تو بھارت کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے اور پاکستان کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی سکھوں کے خلاف ٹارگٹڈ مہم جاری رہی ہے اور پوری دنیا کو معلوم ہے کہ بھارت نے سکھوں کا قتل کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی عزائم بےنقاب، بلاول بھٹو نے پاکستان کا مقدمہ اقوام متحدہ کے سامنے پیش کردیا

بلاول بھٹو نے کہا کہ جب بھارت پاکستان پر الزام لگا رہا تھا تو دنیا ان کے ساتھ نہیں تھی اور اب ہم بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کی روایت ختم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے دہشت گرد تنظیموں کو فنڈنگ کر کے پاکستان میں دہشت گردی کروائی ہے اور امریکی صدر نے بار بار امن اور بات چیت کے لیے کہا ہے، لیکن بھارت امریکی صدر کی امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت خطے میں کشیدگی چاہتا ہے اور جے شنکر وزیر خارجہ نہیں، جنگی جنونی کی طرح بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے شنکر کو چاہیے وہ ابھی نندن کو گوگل کر لیں۔

مزید پڑھیں: پہلے بچر آف گجرات، اب ٹیمو کاپی، بلاول بھٹو نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں اور پاکستانی وفد امن کا پیغام لے کر دنیا میں نکلا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم برسلز بھی جائیں گے اور امن کا پیغام یورپی یونین کو بھی پہنچائیں گے۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ بھارت مستقل جنگی جنون لاگو کر رہا ہے اور معاشی وسائل کو دیکھتے ہوئے پاکستان کا دفاعی بجٹ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر جگہ ہمسایہ ممالک کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کا معاملہ اٹھایا ہے اور ہمارے مشن کی اہم دستاویز بھارتی وزیراعظم اور وزیروں کے جنگی جنون میں ڈوبے بیانات ہیں۔

Advertisement

خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان اپنے حق کے پانی کے ساتھ امن چاہتا ہے اور جنگ اور معاشی ترقی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

وزیر خارجہ کے مشیر طارق فاطمی نے کہا کہ ایران اور افغانستان سے ہمارے دیرینہ تعلق ہیں اور ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ان دونوں ممالک سے اچھے تعلقات رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی افغانستان پر کوئی مشکل پڑی تو افغانیوں نے پاکستان کی طرف دیکھا اور ابھی بھی ہمارے تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان ایرانی مفاد کو امریکہ میں سپورٹ کرتا ہے۔

ممبر پارلیمانی کمیٹی فیصل سبزواری نے کہا کہ جنگ کے دنوں میں دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی اور وزیراعظم، آرمی چیف اور وزارت خارجہ کے افسران آذربائیجان گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وہاں بھی امن کا پیغام پہنچایا اور دوست ممالک سے حمایت حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version