Advertisement

جارح مزاج قومی کرکٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

جارح مزاج قومی کرکٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر حسن نواز نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر اپنی زندگی کی نئی اننگ کا آغاز کردیا ہے۔  

حسن نواز کی شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جس میں انہیں اپنی دلہن کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن نواز کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی ہے جس میں ان کے رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: حسن نواز نے ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا

سامنے آنے والی شادی  کی تصاویر غالباً مہندی، بارات اور ولیمے کی تقریبات کی ہیں جس میں دولہا نے آف وائٹ کوٹ اور دھانی رنگ کا کرتا شلوار  زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ  دلہن کو روایتی سرخ رنگ کے لہنگے اور مہندی میں دھانی رنگ کے لہنگے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ ولیمے کی تقریب میں دلہن نے منٹ گرین رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ حسن نواز نے کچھ عرصہ قبل ہونے والی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار تیز ترین سنچری اسکور کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version