Advertisement

ٹیپو سلطان، جنگی راکٹ ٹیکنالوجی کے بانی، دنیا کی پہلی راکٹ فورس کے معمار

ٹیپو سلطان نے تقریباً 5000 ماہر راکٹ بردار سپاہیوں پر مشتمل ایک باقاعدہ بریگیڈ تشکیل دی

جب بات جدید راکٹ ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھنے کی آتی ہے تو اکثر لوگوں کا ذہن 20ویں صدی کی ایجادات کی طرف جاتا ہے۔

لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ 18ویں صدی کے عظیم مجاہد، ٹیپو سلطان نے جنگی راکٹوں کا منظم استعمال یورپ سے بھی پہلے کیا۔

ٹیپو سلطان ریاست میسور کے بہادر حکمران، نہ صرف ایک عظیم جنگجو تھے بلکہ جدید عسکری ٹیکنالوجی کے بانیوں میں بھی ان کا شمار ہوتا ہے۔

اُنہوں نے اپنے والد حیدر علی کے تجربات کو بنیاد بنا کر ایک ایسی راکٹ فورس تشکیل دی جو اس وقت کی دنیا میں اپنی مثال آپ تھی۔

ٹیپو سلطان نے تقریباً 5000 ماہر راکٹ بردار سپاہیوں پر مشتمل ایک باقاعدہ بریگیڈ تشکیل دی۔

Advertisement

ان کے تیار کردہ راکٹوں کا ڈیزائن منفرد تھا، لوہے کے خول میں بارود بھر کر اسے بانس کی چھڑی سے جوڑا جاتا، جس کے بعد دشمن کی سمت میں یہ خطرناک ہتھیار فائر کیا جاتا تھا۔ ان راکٹوں کی پہنچ اور تباہ کن اثرات نے دشمنوں کو حیران کر دیا۔

ٹیپو سلطان کی راکٹ بریگیڈ نے سرنگاپٹم کی جنگوں میں انگریز افواج کے خلاف زبردست مزاحمت کی، برطانوی فوجیوں نے ان راکٹس کو ’’Mysorean Rockets‘‘ کا نام دیا اور ان کی طاقت کو تسلیم کیا۔

بعد ازاں، انہی راکٹس کی بنیاد پر برطانیہ نے Congreve Rockets بنائے، جو بعد میں یورپی جنگوں میں استعمال ہوئے۔

ماہرین کے مطابق ٹیپو سلطان کی راکٹ ٹیکنالوجی کو جدید راکٹ انجینئرنگ کی ابتدائی شکل مانا جاتا ہے۔ یہ وہ قدم تھا جس نے آنے والے وقت میں خلا اور میزائل ٹیکنالوجی کی راہیں کھولیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version