جاپان کے ہوکائیڈو میں 6.1 شدت کا زلزلہ، جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو میں 31 مئی 2025 کی شام مقامی وقت کے مطابق 5:37 بجے 6.1 شدت کا زلزلہ آیا۔
زلزلے کا مرکز کوشیرو کے جنوب مشرق میں تھا اور اس کی گہرائی تقریباً 43 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے کوشیرو سٹی، کشیرو ٹاؤن اور شیبیچا ٹاؤن میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے فوری طور پر سونامی وارننگ جاری نہیں کی، اور تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں: جاپان میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 62 سے تجاوز کرگئی
زلزلے کی شدت کو جاپان کی 7 درجے کی شدت پیمانے پر 4 قرار دیا گیا ہے، جو عام طور پر اشیاء کے گرنے اور غیر محفوظ فرنیچر کے حرکت کرنے کی سطح کو ظاہر کرتا ہے۔
ماہرین نے جاپان میں زلزلوں کی عمومی سرگرمی کے پیش نظر رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ جاپان “رنگ آف فائر” کے علاقے میں واقع ہے، جہاں شدید زلزلوں کی سرگرمی عام ہے۔
حالیہ برسوں میں جاپان میں متعدد زلزلے آئے ہیں، جن میں 2018 میں اوسا کا زلزلہ شامل ہے جس میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 3 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوئے تھے۔ تاہم، اس تازہ ترین زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News