Advertisement

بلاول کا دورہ امریکا مکمل، برطانیہ پہنچ گئے، مصروفیات کیاہونگی؟

بلاول بھٹو زرداری کا دورہ امریکا مکمل

بلاول بھٹو اور پاکستانی سفارتی مشن کا گروپ /فوٹو

بلاول بھٹو زرداری کا دورہ امریکا مکمل، برطانیہ پہنچ گئے۔پاکستانی سفارتی مشن کا دورہ امریکا مکمل ہوگیا۔

بلاول بھٹو نے دورہ امریکا میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی۔ عالمی رہنماؤں،امریکی کانگریس ارکان سے ملاقاتیں کیں ۔مسئلہ کشمیر کے حل اور خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیا۔

بلاول نے اس دورے  میں بھارت کو معنی خیز مذاکرات کی بھی دعوت دی۔

مزید پڑھیں : بھارت کی آبی جارحیت اعلان جنگ کے مترادف ہے ، بلاول بھٹوکا واشنگٹن میں خطاب 

پاکستانی مشن کے سربراہ نے واشنگٹن میں امریکی قانون سازوں اور تھنک ٹینکس پرواضح کیاپاکستان جنگ نہیں چاہتا۔ ان کاکہنا تھا کہ اگر جنگ مسلط ہوئی تونتائج تباہ کن ہوں گے۔

Advertisement

لندن پہنچنے پر ایک سوال کے مختصر سے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت کو اپنی روش ختم کرنی ہوگی۔ ان کا کہناتھا مسائل کافی ہیں ان کاحل تلاش کرناہوگا۔
انہوں نے دو بار ’’امن‘‘ اور ’’امن‘‘ کہہ کر امن کی ضرورت پر زور دیا۔

دورہ برطانیہ میں بلاول کی مصروفیات کیاہونگی؟

پاکستانی وفد کےا رکان لندن کے دو انتہائی اہم اور باوقار تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے۔  بلاول  انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اور چیٹم ہاؤس میں خطاب اورسوال جواب کا سیشن کریں گے۔
دریں اثنا منگل کو پاکستانی وفد کی برطانوی حکام سے سیاسی ملاقاتیں ہوں گی۔

علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری متعددبرطانوی میڈیا ہاؤسز کو انٹرویوز بھی دیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان ی وفد کےا رکان بھارتی پراپیگنڈہ کے جواب میں پاکستانی نکتہ نظر اور موقف پیش کریںگے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version