Advertisement

تل ابیب آگ وخون میں ڈوب گیا،3 صیہونی طیارے تباہ،5اسرائیلی ہلاک ٬ 70زخمی، تہران میں مہرآبادایئرپورٹ اورآبادیوں پرحملہ

ایران نے تل ابیب کوآگ وخون میں نہلادیا

ایران کا جوابی وار،اسرائیل پر 150 سے زائدبیلسٹک میزائل داغ دیے/فوٹو

ایران نے تل ابیب کوآگ وخون میں نہلادیا، 250سے زائدبیلیسٹک میزائل داغ دیے۔5 اسرائیلی ہلاک،70 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی وزارت دفاع اور موساد ہیڈکوارٹرز کی عمارتوں سمیت متعدد عمارتیں آگ کی لپیٹ میں آگئیں ۔ 3 اسرائیلی ففتھ جنریشن ایف 35  طیارے تباہ،ایک خاتون اسرائیلی پائیلٹ کوبھی گرفتارکرلیاگیاہے۔جواب میں اسرائیل نے بھی تہران پرپھر ایک اور حملہ کردیا۔جس کے بعد تہران میں مہرآبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایران کا فضائی ڈیفنس سسٹم مکمل فعال ہےاور اسرائیلی حملے روکے جارہے ہیں۔

تل ابیب میں پھیلی تباہی کے مناظر کو دنیا بھر میں موجود لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ اسرائیلی شہر تل ابیب تک ایرانی میزائل پہنچ گئے۔اسرائیل کا دفاعی نظام ایرانی بیلیسٹک میزائلوں کو روک نہ سکا۔ وزارت دفاع اور موساد ہیڈکوارٹرز کی عمارتوں اور قرب و جوار میں آگ کے شعلے اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

دھماکوں کی آوازیں تل ابیب میں سنی گئیں ۔ مختلف مقامات سے دھویں کے بادل  بھی اٹھ رہے ہیں ۔  ایرانی حملوں کے چوتھے اسپیل پر اسرائیلی شہریوں کو بنکرز میں جانے کی ہدایت کردی گئی ۔ اسرائیلی وزارت دفاع اور موساد ہیڈکوارٹرزکی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایاگیاہے ۔

Advertisement

اسرائیلی حکام نے بھی بیلسٹک میزائل داغے جانے کی تصدیق کردی ہے ۔ایران کے جوابی وار پرتل ابیب میں سائرن بج اٹھے۔ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی۔5 اسرائیلی ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایران کی جانب سے مسلسل میزائل داغے جارہے ہیں۔

Advertisement

 

ایران ففتھ جنریشن ایف 35 طیارے گرانے والا پہلا ملک بن گیا

Advertisement

علاوہ ازیں  ایرانی ایئرڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا۔ 3اسرائیلی  ایف 35  جنگی طیارے مار گرانے ایک اسرائیلی خاتون پائیلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ  بھی سامنے آیاہے۔

اس طرح ایران ففتھ جنریشن ایف 35 جنگی طیارے گرانے والا پہلا ملک بن گیاہے۔

تاحال کسی غیر جانبدار ذرائع نے اس دعوے کی تصدق نہیں کی  ہے ۔تاہم ایرانی فضاؤں میں اسرائیلی طیاروں کو نشانہ بنانے کی اطلاعات مل رہی ہیں ۔

دریں اثنا اس حوالے سے چند ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں تاہم ان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ ایک ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ طیارے کے پائیلٹس کی تلاش جاری ہے۔

جمعے کی رات ایران نے 4 اسپیل میں تل ابیب کوآگ وخون میں نہلادیا۔ سوشل میڈیا پر تل ابیب پر حملے کی درجنوں فوٹیجز شیئر کی گئی ہیں۔ جس میں ایرانی میزائلوں کو تل ابیب میں گرتے دیکھا جاسکتاہے۔

 

اسرائیل نے تل ابیب حملے کے بعد جواب میں تہران پرحملے شروع کردیے

تل ابیب پر ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی وزیزاعظم نیتن یاہو بنکرمیں چلے گئے تھے۔ جہاں سے جنگ کی صورتحال کاجائزہ لیا اور نئے حملوں کی ہدایت دی۔

دریں اثنا اسرائیل نے بھی  تل ابیب پر حملے کے بعد ایرانی شہروں پر تازے حملے شروع کردیے ہیں۔

Advertisement

تہران میں مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شہری آبادیوں پر حملے جاری ہیں۔

مگرایران کا ایئرڈیفنس سسٹم بھی مکمل طور پرفعال ہوچکاہے۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے کسی  بھی اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا پیغام دیاگیاہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version