98 سالہ گینگسٹر گرینی کی میسی کو شادی کی پیشکش، فٹبالر کا ردعمل وائرل

فٹبال کی دنیا کے بادشاہ لیونل میسی کی سب سے منفرد فین 98 سالہ ’گینگسٹر گرینی‘ نے انٹر میامی کے ایک اہم میچ میں میسی کو شادی کی آفر دی اور اس آفر نے نہ صرف سوشل میڈیا پر دھوم مچائی بلکہ خود لیونل میسی کو بھی حیران کر دیا۔
یہ واقعہ ہوا انٹر میامی کے فیفا کلب ورلڈ کپ کے آخری گروپ اسٹیج میچ میں جب میسی اپنی ٹیم کے ساتھ پالمیراس کے خلاف میدان میں اترنے والے تھے۔
مزید پڑھیں: لیونل میسی نے ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیت لیا
میچ شروع ہونے سے کچھ لمحے پہلے میسی وارم اپ کر رہے تھے، کہ اچانک ان کی نظر ایک ہاتھ سے بنے بینر پر پڑی، جس پر لکھا تھا، ’میسی کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟‘
یہ پیغام کسی عام فین کا نہیں تھا بلکہ 98 سالہ پالین کینا کا تھا، جنہیں دنیا ’گینگسٹر گرینی‘کے نام سے جانتی ہے۔
جیسے ہی میسی نے یہ بینر دیکھا ان کے چہرے پر ایک مسکراہٹ بکھر گئی۔ انہوں نے نہایت خوش اخلاقی سے ہاتھ کے اشارے سے انکار کیا، مگر ان کے چہرے پر آئی خوشی سب کچھ کہہ گئی۔
مزید پڑھیں: لیونل میسی پر مداح نے حملہ کردیا
خیال رہے کہ پالین کینا کوئی عام دادی نہیں ہیں۔ وہ ایک انٹرنیٹ سنسیشن ہیں، جو اکثر اپنے نواسے راس اسمتھ کے ساتھ بڑے اسپورٹس ایونٹس میں شرکت کرتی ہیں۔ چاہے ڈبلیو ڈبلیو ای ہو یا این ایف ایل ، گینگسٹر گرینی ہر جگہ اپنے انداز سے سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
اور اس بار انہوں نے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں فینز کا نہیں، بلکہ خود میسی کا بھی دل جیت لیا۔
ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ’گینگسٹر گرینی‘ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہے، اور اس واقعے کے بعد ان کے فالورز کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: لیونل میسی سب سے زیادہ ٹرافیاں جیتنے والے پہلے فٹبالر بن گئے
ویسے تو گینگسٹر گرینی نے دل جیتنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، مگر سب کو معلوم ہے کہ لیونل میسی کا دل پہلے سے ہی کسی کے نام ہے۔
میسی اپنی اہلیہ انٹونیلا روکوزو کے ایک شاندار شوہر اور تین بچوں، تھیاگو، میٹیو، اور سیرو کے پیارے والد بھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News