Advertisement

غزہ: خوراک کی تلاش میں نکلے شہریوں پر اسرائیلی حملے، 59 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری شدت اختیار کر گئی، بچوں اور صحافیوں سمیت 105 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز کی تازہ ترین کارروائیوں میں کم از کم 59 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے خوراک کی تلاش میں امدادی کیمپوں کے باہر کھڑے شہریوں پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں 59 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، ان میں سے بیشتر وہ تھے، جو امدادی مراکز کے باہر کھڑے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق، اسرائیلی فوج نے ان شہریوں پر بغیر کسی انتباہ کے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

مزید پڑھیں: امدادی کیمپ پر اسرائیلی فائرنگ اور فضائی حملوں میں 41 فلسطینی شہید

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 41 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں سے پانچ افراد امریکی امداد سے چلنے والے مراکز کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنے۔

Advertisement

عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور انہیں جنگی جرائم قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امدادی کارروائیوں کو محفوظ بنائے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔

غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 54,249 فلسطینی شہید اور 123,492 زخمی ہو چکے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس صورتحال کو “نسل کشی” قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ بندی دوبارہ بحال؛ 42 فلسطینی شہید
بھارت نے روسی تیل کی خریداری محدود نہ کی تو بھاری ٹیرف ادا کرنا پڑے گا، ٹرمپ
میں بادشاہ نہیں ہوں ، امریکی صدر ٹرمپ بیک فٹ پر آ گئے
امن معاہدہ خطرے میں ،اسرائیل نے غزہ جانے والی امداد پھر روک دی ، تازہ حملوں میں 33 فلسطینی شہید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version