قومی ہیرو ارشد ندیم کی خدمات فراموش، کوئی وزیر استقبال کے لیے نہ پہنچا

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا جھنڈا بلند کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو پنجاب حکومت نے فراموش کردیا، کوئی وزیر استقبال کو نہ پہنچا۔
جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا جھنڈا بلند کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو پنجاب حکومت نے فراموش کردیا، وہ رات گئے لاہور ایئرپورٹ پہنچے لیکن ان کا استقبال کرنے کے لیے کوئی وزیر یا مشیر موجود نہ تھا۔
قومی ہیرو کی یوں بے قدری کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، حکومتی رویے کو بے حسی، احسان فراموشی اور قومی ہیروز کی بے قدری سے تعبیر کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2025: پاکستان نے 8 طلائی تمغے جیت لیے
معروف وکیل میاں داؤد نے ایکس ( ٹوئٹر) پر لکھا، ’’ سر یہ ہے آپ کا اصل وژن جب اتھلیٹ ارشد ندیم کو اپنی مکروہ نمائش کیلئے استعمال کرنا تھا تو “سر یہ سب آپ کا وژن ہے” جیسی جعلی ویڈیوز بنانے تک چلے گئے آج وہی ارشد ندیم 50 سال بعد پاکستان کے لیے ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر آیا تو کوئی اردلی وزیر ایئرپورٹ نہ پہنچ سکا‘‘‘
سر یہ ہے آپ کا اصل وژن
جب اتھلیٹ ارشد ندیم کو اپنی مکروہ نمائش کیلئے استعمال کرنا تھا تو “سر یہ سب آپ کا وژن ہے” جیسی جعلی ویڈیوز بنانے تک چلے گئے
آج وہی ارشد ندیم 50 سال بعد پاکستان کے لیے ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر آیا تو کوئی اردلی وزیر ایئرپورٹ نہ پہنچ سکا pic.twitter.com/6aY3Ky5icI— Mian Dawood (@miandawoodadv) June 1, 2025
مقصود نامی صارف نے مریم نواز کو مینشن کرتے ہوئے لکھا، ’’ پنجاب کی ماں کو مبارک ہو کہ پنجاب کا ایک رہائشی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیت کر آیا ہے‘‘۔
پنجاب کی ماں کو مبارک ہو کہ پنجاب کا ایک رہائشی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیت کر آیا ہے ۔@MaryamNSharif
— Maqsood (@mmahmed129) June 1, 2025
ذہرہ نامی اکاؤنٹ نے لکھا، ’’ ارشد ندیم کے چہرے پر ایک مایوسی ہے ۔ اس کا استقبال اس کے شایان شان نہیں ہے ۔ افسوس‘‘۔
ارشد ندیم کے چہرے پر ایک مایوسی ہے ۔ اس کا استقبال اس کے شایان شان نہیں ہے ۔ افسوس
— Zahra (@Zahra96094547) June 1, 2025
سالار جاوید نامی صارف نے لکھا، ’’ ضمنی الیکشن کا یہ مطلب نہیں کہ سارے وہاں پہنچ جاؤ ایک ہوا بنائی تھی ن لیگ نے خود ہی اوپر چڑھا کر خود ہی نیچھے پھینک دیا پھر کہتے ہیں عمران خان سے بڑا سپورٹ مین ہے حقیقت اشکار‘‘۔
Advertisementضمنی الیکشن کا یہ مطلب نہیں کہ سارے وہاں پہنچ جاؤ
ایک ہوا بنائی تھی ن لیگ نے خود ہی اوپر چڑھا کر خود ہی نیچھے پھینک دیا
پھر کہتے ہیں عمران خان سے بڑا سپورٹ مین ہے
حقیقت اشکار— Salaar Javed (@SalaarJaved) June 1, 2025
کاشف ریاض نے لکھا، ’’ رانا مشہود صاحب کا کام تھا لیکن وہ یوتھیوں کو سرٹیفکیٹ بانٹنے میں مصروف تھے.‘‘
شمع جونیجو نامی صارف نے ارشد ندیم کی آمد کی ویڈیو کے ساتھ لکھا، ’’ آج ارشد ندیم کا استقبال کچھ یُوں ہُوا ‘‘۔
آج ارشد ندیم کا استقبال کچھ یُوں ہُوا
pic.twitter.com/CoIrRFm8B6— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) June 1, 2025
قمر نامی صارف نے لکھا، ’’ 50 سال بعد پاکستان کے لیے ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والا ارشد ندیم آج استقبال سے محروم ۔ یہی وہی ہے جیسے اپنی مکروہ نمائش کے لیے نون لیگ نے کروڑوں خرچ کر کے سر پر بیٹھا لیا تھا ۔ عشائیے ہو رہے تھے اور بہت اس کے لیے آج کہاں ہے وہ ٹوپی ڈرامہ ؟‘‘ #ArshadNadeem
50 سال بعد پاکستان کے لیے ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والا ارشد ندیم آج استقبال سے محروم ۔
یہی وہی ہے جیسے اپنی مکروہ نمائش کے لیے نون لیگ نے کروڑوں خرچ کر کے سر پر بیٹھا لیا تھا ۔
عشائیے ہو رہے تھے اور بہت اس کے لیے آج کہاں ہے وہ ٹوپی ڈرامہ ؟ #ArshadNadeem pic.twitter.com/DMOErgOC6h
Advertisement— Qamar (@Satti_3) June 1, 2025
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

