Advertisement

صدر مملکت نے فنانس بل 2025-26 پر دستخط کر دئیے

صدرِ پاکستان نے 2 اہم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 2025-26 کی توثیق کر دی ہے، جس پر آج دستخط کر کے بل کو منظوری دے دی گئی۔

 قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے فنانس بل کی منظوری کے بعد صدر کی توثیق کے آئینی تقاضہ کو پورا کرنے کے لیے بل ایوان صدر بھیجا تھا، جسے صدر مملکت نے آج باقاعدہ توثیق کر لیا۔

اس فنانس بل کے منظور ہونے کے عمل میں قومی اسمبلی نے حکومت کی 10 مکمل اور 2 ذیلی ترامیم کی منظوری دی، جبکہ اپوزیشن کی 78 ترامیم کو ایوان نے مسترد کر دیا تھا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی توثیق کے بعد فنانس بل 2025-26 یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو گا۔ اس بل کے نافذ ہونے کے بعد مختلف ٹیکس اور فنانشل پالیسیز میں تبدیلیاں عمل میں آئیں گی، جو ملکی معیشت پر اثر ڈالیں گی۔

 فنانس بل کی منظوری کے بعد اب اسے گزٹ نوٹیفیکیشن کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version