کراچی: ڈیفنس میں شہری پر تشدد کا واقعہ، مرکزی ملزم سلمان فاروقی گرفتار

کراچی پولیس نے ڈیفنس میں شہری پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کو گزری تھانے منقتل کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ خیابان اتحاد میں شہری پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کو24گھنٹے کے اندر مجسٹریٹ کےسامنے پیش کر دیا جائے گا۔
قبل ازیں پولیس شریک ملزمان سلمان فاروقی کے ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ کو بھی گرفتار کرچکی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ شہری پر تشدد میں ملوث ملزم کی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا ہے، پولیس اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے اور متاثرہ فیملی سے بھی رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ڈی آئی جی اسدرضا نے مزید کہا کہ ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے، کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں اور متاثرہ شہری کو مکمل انصاف ملےگا۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے بھی خیابان اتحاد میں پیش آئے واقعے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہے، واقعے کی مکمل چھان بین کر کے رپورٹ پیش کی جائے جب کہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، قانون تمام شہریوں کے لیے برابر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News