ڈیلرز نے الیکٹرانکس مصنوعات پر ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کر دیا

شہر قائد میں موبائل اور الیکٹرانکس مصنوعات کے ڈیلرز نے حکومتِ پاکستان سے بجٹ 2025-26 میں الیکٹرانکس مصنوعات پر عائد ٹیکسز اور کسٹمز ڈیوٹیز میں واضح کمی کرنے کی اپیل کی ہے۔
الیکٹرانکس ڈیلرز کی تنظیم کے صدر منہاج گلفام نے کہا ہے کہ موبائل فونز، لیپ ٹاپس، ٹیبلیٹس، کمپیوٹر پارٹس اور دیگر آلات نہ صرف ہر گھر کی روزمرہ کی ضروریات بن چکے ہیں بلکہ یہ ملک میں ڈیجیٹل تعلیم، ای کامرس، فری لانسنگ اور کاروباری مواقع کے فروغ کے لیے بھی اہم ہیں۔
انہوں نے موجودہ معاشی دباؤ، ڈالر کی اونچی قیمت اور مہنگائی کی وجہ سے ان مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔
گلفام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجٹ 2025-26 میں عوام اور کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے اور الیکٹرانک مصنوعات پر ٹیکسز میں کمی کر کے انہیں زیادہ قابلِ رسائی اور سستا بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ اقتصادی صورتحال میں، جب عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، ایسی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

