Advertisement

گلوبل مارچ ٹو غزہ: نیلسن منڈیلا کے نواسے کا مصر میں پاسپورٹ ضبط

گلوبل مارچ ٹو غزہ: نیلسن منڈیلا کے نواسے کا مصر میں پاسپورٹ ضبط

گلوبل مارچ ٹو غزہ میں شرکت کے لیے مصر پہنچنے والے جنوبی افریقی رہنما نیلسن منڈیلا کے نواسے زویلیویلی منڈیلا (Zwelivelile Mandela) کا پاسپورٹ مصری حکام نے قاہرہ کے ایک چیک پوائنٹ پر ضبط کر لیا۔

زویلیویلی منڈیلا نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ وہ اس وقت قاہرہ میں ایک چیک پوائنٹ پر موجود ہیں جہاں ان کا پاسپورٹ بغیر کسی وجہ کے ضبط کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ “گلوبل مارچ ٹو غزہ” ایک بین الاقوامی امن مارچ ہے، جس کا مقصد غزہ پر اسرائیلی ناکہ بندی کے خلاف آواز بلند کرنا اور انسانی امداد کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اس مارچ میں دنیا بھر کے 80 سے زائد ممالک سے تقریباً 4,000 رضاکاروں کی شرکت متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے لیے ہزاروں افراد کا مصر سے غزہ کی طرف مارچ

مارچ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ناکہ بندی نے غزہ کو قحط کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، جہاں شہریوں کو بنیادی ضروریات زندگی جیسے خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Advertisement

اقوام متحدہ اور مختلف عالمی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق، اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 26 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ڈیل توڑنے اور مسلسل محاصرے کے باعث صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے۔ موجودہ حالات میں گلوبل مارچ ٹو غزہ کو ایک اہم علامتی اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو عالمی برادری کی توجہ فلسطینیوں کے بحران کی طرف مبذول کرانے کی کوشش ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version