بجٹ 2025-26، پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی عائد، رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس کریڈٹ متعارف

وفاقی بجٹ 2025-26 کے فنانس بل کی کاپی بول نیوز نے حاصل کر لی ہے، آج اسمبلی میں پیش کیے جانے والے فنانس بل کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر 2.50 روپے کاربن لیوی عائد کی جا رہی ہے۔
فرنس آئل پر بھی 2.50 روپے کے حساب سے 2665 روپے فی ملین ٹن کاربن لیوی عائد کی گئی ہے۔
فنانس بل کے مطابق اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے کارگو ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ آئندہ مالی سال میں ایل ای ڈی بلب کے خام مال کی امپورٹ پر ڈیوٹی صفر کر دی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے بجٹ 2025-26 میں اسٹیل کے خام مال پر ڈیوٹی 15 فی صد سے کم کرکے 10 فی صد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ خام مال پر ڈیوٹی صفر کر دی گئی ہے۔
فنانس بل کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری میں استعمال کی جانے والی سلائی مشین پر بھی ڈیوٹی صفر کر دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے مالی سال 2025-26 میں کم لاگت مکان کی تعمیر کے لیے رہن شرائط کو آسان کیا جا رہا ہے، جبکہ 10 مرلے تک مکانوں، 2 ہزار مربع فٹ فلیٹ پر ٹیکس کریڈٹ متعارف کرایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News