Advertisement

کراچی، شہری پر تشدد کے ملزم سلمان فاروقی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی، شہری پر تشدد کے ملزم سلمان فاروقی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہری پر تشدد کے مرکزی ملزم سلمان فاروقی اور ان کے ساتھی ملزمان  کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک نوجوان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے سلمان فاروقی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں پیش کیا، پولیس نے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ کی درخواست کی، عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ زین مری کا شہری پر تشدد، فریقین کے درمیان صلح، ساؤتھ پولیس کا بیان

ملزم سلمان فاروقی کی عدالت پیشی کے موقع پر اس وقت دلچست صورتحال پیدا ہوگئی، جب عدالت کے باہر موجود افراد نے سلمان فاروقی کو پہچان کر ان پر آوازیں کسیں اور شیم شیم کے نعرے بلند کیے، اس موقع پر پولیس اہلکاروں اور سلمان فاروقی نے دوڑنا شروع کردیا، اور پولیس تیزی سے سلمان فاروقی کو کمرہ عدالت میں لے گئی۔

دوسری جانب، پولیس نے خیابانِ اتحاد میں ایک نوجوان کو اس کی بہن کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے والے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

Advertisement

پولیس کے مطابق، ویڈیو میں نظر آنے والے دوسرے ملزم کی شناخت بھی ہوگئی ہے، اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس واقعے میں مرکزی ملزم، ان کا ڈرائیور اور گارڈ پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، جس سے ڈی ایچ اے میں ہونے والے اس سنگین واقعے میں گرفتار ملزمان کی تعداد بڑھ کر چار ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version