Advertisement

کرکٹ کے فروغ اور خطے میں کھیل کے معیار کو بہتر بنائیں گے، اے سی سی صدر

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے اے سی سی ممبران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کرکٹ کی بہتری کے لیے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر بطور ٹیم کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایشیا کا مقبول ترین کھیل ہے اور اس کی ترقی کے لیے تمام رکن ممالک کو مل کر مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

تقریب کا آغاز کرتے ہوئے محسن نقوی نے بنگلہ دیش میں حالیہ المناک فضائی حادثے میں 31 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

 انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین، بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ کی میزبانی اور مقام کا فیصلہ آج ACC اجلاس میں متوقع

Advertisement

محسن نقوی نے حالیہ سیریز میں کامیابی پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بنگلہ دیش میں پہلی بار ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ جنرل اجلاس ہو رہا ہے، جس میں اکثر ممبران ڈھاکہ میں موجود ہیں۔

انہوں نے بہترین انتظامات اور مہمان نوازی پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین امین السلام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اے سی سی صدر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام ایسوسی ایٹ ممبران کی ٹیمیں مضبوط ہوں۔ ہمیں کرکٹ کو ایشیا کے ان ممالک تک بھی پھیلانا ہے جہاں یہ کھیل ابھی عام نہیں۔ یہ سب کچھ ہمیں بطور ٹیم کرنا ہوگا۔

محسن نقوی نے تمام رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اے سی سی کو ایشیا میں کرکٹ کا سب سے طاقتور ادارہ بنانے میں کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور صدر میں یقین دلاتا ہوں کہ جو کچھ بھی ضروری ہوگا، ہم کریں گے تاکہ کرکٹ کا فروغ یقینی بنایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version