Advertisement

مذاکرات کے لیے تیار، یورینیم افزودگی نہیں روکیں گے، ایرانی وزیرخارجہ

مذاکرات کے لیے تیار، یورینیم افزودگی نہیں روکیں گے، ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی/ فوٹو

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اپنی یورینیم افزودگی کا پروگرام ترک نہیں کرے گا، کیونکہ یہ ایرانی سائنسدانوں کی محنت کا نتیجہ اور قومی فخر کا مسئلہ ہے۔

تاہم، انہوں نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران اور 3 یورپی ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات جمعہ کو ہوں گے

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں سے ایران کا افزودگی پروگرام شدید متاثر ہوا ہے، لیکن ایران اسے ہرگز نہیں چھوڑے گا۔

ان کے بقول: “یہ اب صرف ایک ٹیکنیکل معاملہ نہیں بلکہ قومی وقار کا سوال ہے۔”

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ایران فی الحال امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے تیار نہیں، لیکن اگر واشنگٹن “ون-ون حل” چاہتا ہے، تو ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: ایرانی صدر نے سرکاری گاڑی چھوڑ کر ٹیکسی کیوں لی؟ وجہ حیران کن

عراقچی نے کہا کہ ایران ہر وہ قدم اٹھانے کو تیار ہے جس سے ثابت ہو کہ اس کا نیوکلیئر پروگرام پُرامن ہے، اور وہ کبھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی طرف نہیں جائے گا۔ جواباً انہوں نے امریکی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

عراقچی کے مطابق، ایران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ تعاون ختم نہیں کر رہا، تاہم موجودہ حالات میں ایجنسی کی انسپیکشن سے متعلق فیصلے “غور و فکر” کے بعد کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم اب بھی حملوں کے اثرات کا جائزہ لے رہی ہے اور جلد IAEA کو آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر فائرہرمیزائل حملے کی پیشگی اطلاع دیدی تھی، ٹرمپ کا دعویٰ

Advertisement

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مئی میں نئے معاہدے پر بات چیت ہوئی تھی، لیکن اسرائیلی بمباری کے بعد مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر اچانک حملے شروع کیے تھے، جن میں 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ایران کے جوابی حملوں میں اسرائیل میں 28 ہلاکتیں ہوئیں۔

ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے ایران اور یورپی ممالک کے درمیان ترکی میں طے شدہ مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔

یورپی فریقین نے واضح کیا ہے کہ اگر ایران نے مذاکرات بحال نہ کیے تو اس پر دوبارہ عالمی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version