Advertisement

مذہبی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کی کوششیں تیز، غیر فعال متحدہ مجلس عمل کی بحالی پر مشاورت

ملک کی مذہبی سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد کی بحالی کے لیے پس پردہ رابطے اور مشاورت کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے غیر فعال متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کی قیادت سے دوبارہ روابط کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد مذہبی جماعتوں کو ایک بار پھر متحد پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات طے پا گئی۔

علامہ ساجد نقوی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آج مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں ان کا باقاعدہ استقبال کیا گیا۔ وفد میں علامہ عارف واحدی سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔

اس کے علاوہ مولانا فضل الرحمان نے جمیعت اہلحدیث کے سربراہ حافظ عبد الکریم اور جمعیت علمائے پاکستان (نورانی گروپ) کے رہنما مولانا اویس نورانی سے بھی رابطے کیے ہیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ایم ایم اے کی سابقہ قیادت کو مولانا فضل الرحمان نے اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا ہے تاکہ متحدہ مجلس عمل کی فعالیت، سابقہ کارکردگی، غیر فعالیت کے اسباب اور ممکنہ بحالی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

تاہم ذرائع کے مطابق تاحال جے یو آئی (ف) کی جانب سے جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے پاکستان کے دوسرے دھڑے، ابوالخیر محمد زبیر کو اس مشاورت میں شامل نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقاتیں ابتدائی نوعیت کی مشاورت کا حصہ ہیں، اور فی الحال کسی حتمی اتحاد یا بحالی کا اعلان قبل از وقت ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات، مذہبی ووٹ بینک کی حکمت عملی کے علاوہ غزہ اور خطے کی مجموعی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version