Advertisement

جاوید میانداد اور بالی وڈ اداکار عامر خان کی شادی میں حیران کن تعلق کا انکشاف

جاوید میانداد اور بالی وڈ اداکار عامر خان کی شادی میں حیران کن تعلق کا انکشاف

پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر جاوید میانداد اور بالی وڈ اداکار عامر خان کی شادی کے درمیان ایک حیران کن تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔

عامر خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے سابق لیجنڈری بیٹر جاوید میانداد کی وجہ سے ان کی شادی کا آغاز افسوسناک انداز میں ہوا، اور وہ ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار قرار دے دیا

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھارتی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ جس میں انہوں نے خاص طور پر اپنی پہلی شادی سے متعلق تفصیل سے  گفتگو کی۔

انھوں نے کہا کہ جاوید میانداد کے شارجہ میں بھارت کے خلاف لگائے گئے تاریخی چھکے نے ان کی  شادی خراب کر دی تھی۔

Advertisement

مزید پڑھیں: بھارت میں ایوارڈ اچھے کام کے بجائے اچھے نام پر دیا جاتا ہے، عامر خان

عامر خان نے بتایا کہ سن 1986 میں انہوں نے 21 سال کی عمر میں گھر والوں کو بتائے بغیر رینا دتا سے کورٹ میرج کی۔ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ شادی صرف کاغذی ہوگی اور اس بارے میں ہم کسی کو نہیں بتائیں گے اور کچھ سالوں بعد اصل میں شادی کریں گے۔

انہوں نے تفصیل بتائی کہ رینا اور میں نے چھپ کر شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور 15 مارچ 1986 کو  میں نے شادی کا لیگل  نوٹس دیا جو 15 یا 16 اپریل کو میچور ہوا، پھر شاید ہفتہ اتوار آگیا اس لیے 18 اپریل کو  ہماری شادی ہوئی۔

عامر خان نے کہا کہ  مجھے یاد ہے، یہ وہی دن تھا جب شارجہ میں پاکستانی کرکٹر جاوید میانداد نے بھارت کے خلاف آخری گیند پر چھکا مارا تھا۔بالکل اسی دن، ہماری شادی ہوئی۔

مزید پڑھیں: عامر خان نے میرے شو کا فارمیٹ چوری کیا; حنا بیات کا انکشاف

مسٹر پرفیکشنسٹ نے بتایا کہ ہوا یوں کہ کورٹ میرج کے بعد میں اور رینا اپنے، اپنے گھر چلے گئے،  ہم دونوں پریشان تھے کہ گھر والے پوچھیں گے کہاں گئے تھے اور ہم کیا جواب دیں گے، لیکن کسی نے کچھ نہیں پوچھاکیوں کہ دونوں کے گھر والے  پاک بھارت میچ دیکھنے میں لگے ہوئے تھے۔

Advertisement

عامر خان نے بتایا کہ شادی کرنے کے بعد میں گھر آیا، کسی نے دھیان بھی نہیں دیا کہ میں آیا ہوں، میں بھی جا کر میچ دیکھنے بیٹھ گیا، اور ویسے بھی ہم وہ میچ جیت رہے تھے، تو مجھے بڑی خوشی ہو رہی تھی، شادی کا دن ہے اور ہم میچ بھی جیت رہے ہیں، میں نے  سوچاکہ آج ہم پاکستان کو بھی ہرا دیں تو مزا آ جائے گا۔میں بہت پرجوش تھا، تالیاں بجا رہا تھا، لیکن پھر میچ کی آخری گیند پر پتہ نہیں کہاں سے  جاوید میانداد نے چھکا مار دیا، ہم میچ ہار گئے  اور پھر میں کافی افسردہ ہو گیا۔

مسٹر پرفیکشنسٹ نے بتایا کہ کچھ سالوں بعد  میری جاوید میانداد سے ایک فلائٹ میں ملاقات ہوئی،  میں نے ان سے کہا کہ ‘جاوید بھائی، آپ نے ٹھیک نہیں کیا! آپ نے میری شادی برباد کر دی’۔

عامر خان نے بتایا کہ جاوید  یہ سن کر کہنے لگے کہ شادی کیسے خراب کی؟ تو میں نے کہا ‘سر، اسی دن آپ نے چھکا مارا، میں ڈپریشن میں چلا گیا تھا’۔

یاد رہے کہ  18 اپریل 1986 کو آسٹریل ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو  بھارت کے  246 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری گیند پر 4  رنز درکار تھے تو جاوید میانداد نے بھارتی بولر چتن شرما کی فل ٹاس گیند پر چھکا رسید کر کے پاکستان کو  تاریخی جیت دلائی۔

جاوید میاں داد کا تاریخی چھکا آج تک یاد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ  عامر خان نے رینا دتا سے 18 اپریل 1986میں شادی کی تھی، عامر اور رینا کا رشتہ 2002 میں اختتام پذیر ہوا جس کے بعد کرن راؤ اور عامر خان کی شادی 2005میں اور اس جوڑی کے درمیان علیحدگی 2021 میں ہوئی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version