Advertisement

صدر ٹرمپ کے دستخط کے بعد بگ بیوٹی فل ایکٹ امریکی قانون کا حصہ بن گیا

بل کو ایک روز قبل ایوانِ نمائندگان میں معمولی اکثریت سے منظور کیا گیا تھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک خصوصی تقریب کے دوران ٹیکس اور حکومتی اخراجات میں کٹوتی کے ایک وسیع بل پر دستخط کر دیے۔

یہ تقریب 4 جولائی، یومِ آزادی، کے موقع پر منعقد ہوئی اور اس کا رنگ و انداز ایک سیاسی ریلی جیسا تھا، بل اب باضابطہ طور پر امریکی قانون کا حصہ بن گیا ہے۔

تقریب میں سینکڑوں حامی شریک تھے، جبکہ امریکی فضائیہ کے جنگی طیارے فضا میں پرواز کرتے رہے، جن میں وہ اسٹیلتھ بمبار بھی شامل تھے جو حالیہ دنوں ایران میں مبینہ جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں میں استعمال ہوئے۔

بل کو ایک روز قبل ایوانِ نمائندگان میں معمولی اکثریت سے منظور کیا گیا تھا، جہاں 214 کے مقابلے میں 218 ووٹوں سے اسے قبول کیا گیا۔ یہ صدر ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کی نمایاں قانون سازی سمجھی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: 8 کھرب ڈالر، 9 لاکھ 40 ہزار اموات پھر بھی امن نہیں آیا، امریکا کی 20 سالہ ناکامیوں کی داستان

Advertisement

اس بل کے تحت 2017 کے ٹیکس میں دی گئی رعایتوں کو مستقل حیثیت دی گئی ہے، امیگریشن پر کریک ڈاؤن کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں، اور اندازوں کے مطابق لاکھوں امریکیوں کو صحت انشورنس سے محروم کر دیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے کبھی ملک میں اتنے خوش لوگ نہیں دیکھے، کیونکہ اس ے فوج، عام شہری  اور ہر شعبے کے ملازمین سمیت مختلف طبقات کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

اس موقع پر ہاؤس اسپیکر مائیک جانسن اور سینیٹ میں ریپبلکن لیڈر جان تھون کو بل کی منظوری میں کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ نے خصوصی طور پر سراہا۔

تقریب کے اختتام پر صدر نے بل پر دستخط کیے، ریپبلکن رہنماؤں اور کابینہ ارکان کے ساتھ تصاویر بنوائیں، اور اپنے حامیوں سے ملاقات کی۔

یہ قانون سازی ریپبلکن پارٹی کے لیے ایک بڑی سیاسی فتح تصور کی جا رہی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس بل سے معیشت کو فروغ ملے گا، اگرچہ غیر جانبدار تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ملک کے پہلے سے 36.2 ٹریلین ڈالر کے قرض میں مزید 3 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version